پاکستان کی جانب سے بھارت کے 5 جنگی طیارے اور ایک ڈرون مار گرایا گیا ہے، جن میں 3 رافیل تیارے بھی شامل ہیں، جس کے بعد رافیل طیارے بنانے والی کمپنی کے شیئرز گرگئے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک بھارت تصادم کے دوران بھارت کے کل 6 جنگی طیارے تباہ ہوئے، جن میں تین رافیل طیارے، ایک مگ 29، ایک ایس یو 30، اور ایک ہیرون سرویلنس ڈرون شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فضائیہ کا بھرپور جواب: 3 رافیل سمیت بھارت کے 5 جنگی طیارے اور ڈرون مار گرائے، آئی ایس پی آر
تمام طیارے مبینہ طور پر ہندوستانی فضائی حدود میں پرواز کررہے تھے، جو اسٹینڈ آف گولہ باری کا استعمال کرتے ہوئے پاکستانی حدود پر حملہ کرنے کی کوشش کررہے تھے۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق بھارت کا ایک رافیل اور ایک ایس یو 30 طیارے کو احمد پور ایسٹ، بہاولپور کے قریب سرحد کے ہندوستانی حصے میں گرایا گیا۔ ایک اور رافیل کو اونتی پورہ، پلواما ضلع کے جنوب مغرب میں، لائن آف کنٹرول سے تقریباً 17 میل کے فاصلے پر مار گرایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فضائیہ کی بروقت کارروائی، مقبوضہ کشمیر میں پیٹرولنگ کرتے بھارتی رافیل طیارے فرار ہونے پر مجبور
بھارت کے ہیرون ڈرون کو ایک الگ آپریشن میں روکا گیا اور اسے فضا میں ہی تباہ کیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی رافیل طیارے تباہ ہونے سے رافیل طیارے بنانے والی کمپنی کے شیئرز گرگئے ہیں، فرانسیسی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن کے شیئرز میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔