پنجاب میں سول ڈیفینس اور ریسکیو 1122 کی فرضی مشقوں کا آغاز

جمعرات 8 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب بھر میں محکمہ سول ڈیفینس کو پوری طرح فعال کرنے کی غرض سے فرضی مشقوں کا آغاز کردیا گیا ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ضلعی انتظامیہ کو شہری دفاع کی ان مشقوں کی مانیٹرنگ کی ہدایت کردی۔

یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت کشیدگی: لاہور کی فضائی حدود دوبارہ بند

راولپنڈی، مری، جہلم، چکوال، سرگودھا، نارووال،گوجرانوالہ، حا فظ آباد اور سیالکوٹ میں سول ڈیفنس مشقیں جاری ہیں اسی طرح ساہیوال، پاکپتن، ملتان، خانیوال، مظفرگڑھ، لیہ، وہاڑی، حافظ آباد اور دیگر شہروں میں بھی فرضی مشقیں کی جارہی ہیں۔

ریسکیو 1122 نے بھی مختلف شہروں میں فرضی مشقوں کا آغاز کردیا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سول ڈیفینس اور ریسکیو 1122کو ہمہ وقت مستعد رہنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں:پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر پنجاب بھر میں اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

حکومتی اعلامیے کے مطابق صوبے میں کسی بھی ہنگامی صورتحال میں محکمہ سول ڈیفنس کے ذریعے شہریوں کی مدد اور رہنمائی کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp