رافیل طیاروں کے تکبر میں مبتلا بھارت کو پاک فضائیہ کا مؤثر جواب۔
یہ بھی پڑھیں:لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کی کارروائی، بھارتی فوج کی متعدد چیک پوسٹیں تباہ
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بھارتی حملوں کے جواب میں پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کے 5 طیارے مارگرائے جن میں 3 جدید ترین رافیل طیارے بھی شامل تھے۔
فرانسیسی اہلکار نے سی این این کو انٹرویو میں کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب کسی جنگ میں جدید ترین رافیل طیارہ تباہ ہوا ہے۔
فرانسیسی اہلکار کے مطابق یہ طیارہ بھارتی فضائیہ کی جانب سے پاکستان کے خلاف کی گئی مبینہ فضائی کارروائی کے دوران مار گرایا گیا۔
یاد رہے کہ رافیل طیارہ گرنے کے بعد فرانسیسی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن کے شیئرز بھی گر گئے۔