بھارت کا پاکستان کے خلاف ایک اور مذموم منصوبہ بے نقاب

جمعرات 8 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت نے 6 اور 7 مئی کی رات کو پاکستان کے خلاف غیرقانونی اور غیرذمہ دارانہ جارحیت کی۔ بھارت نے پہلگام واقعے میں پاکستان کے ملوث ہونے کے کسی بھی الزام کے ثبوت پیش نہیں کیے اور پاکستان کی جانب سے غیرجانبدار اور غیرجانبدارانہ تفتیش کی پیش کش کو قبول نہیں کیا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس کا پیشگی جارحیت کا منصوبہ تھا۔

اس کے علاوہ یہ حملے شہری اہداف پر کیے گئے۔ پاکستان نے اپنے دفاع میں ذمہ داری اور بھرپور جارحانہ انداز میں جواب دیا اور بھارتی فضائیہ کے طیاروں کو مار گرایا۔

یہ جدید ٹیکنالوجیز اور پلیٹ فارمز کے خلاف ایک غیرمعمولی کامیابی ہے جس کا اعتراف دنیا بھر میں ہو رہا ہے۔ اسی طرح موثر طریقے سے پوسٹس، بٹالین ہیڈکوارٹرز اور بریگیڈ ہیڈکوارٹرز پر کیے گئے حملوں میں تقریباً 40-50 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: بھارت کابزدلانہ حملہ: ریاستی سرپرستی میں دہشتگردی اقوام عالم کےلیےخطرہ بن گئی

بھارت کی ہلاکتوں کو تسلیم نہ کرنے کی کوشش قابل فہم ہے کیونکہ ان کے ہاں ناکامیوں کو دبانے کا رواج ہے۔ اس سے قبل انہوں نے اپنے پائلٹ ابھینندن کو اعلیٰ فوجی انعام بھی دیا، حالانکہ ان کا طیارہ مار گرایا گیا تھا اور امریکا نے تصدیق کی تھی کہ پاکستان کا کوئی بھی ایف طیارہ تباہ نہیں ہوا۔

بھارت نے مزید جارحانہ اقدامات جاری رکھتے ہوئے 7 اور 8 مئی کو بھی کارروائیاں جاری رکھیں اور اس بار 3 قسم کے اہداف یعنی بھارت میں سکھ مذہبی مقامات، پاکستان کے فوجی اور شہری اہداف کو نشانے پر رکھنے کی کوشش کی۔

سکھ اہداف کو نشانہ بنانے کا مقصد سکھوں کو پیغام دینا کہ وہ حکومت کی حمایت میں رویہ رکھیں، اسے پاکستانی حملہ قرار دے کر پاکستان کے خلاف نفرت پھیلانا اور ملبوں کو استعمال کرکے انہیں پاکستان کے کریش شدہ جہاز ظاہر کرنا شامل تھا۔

یہ بھی پڑھیے: لاہورمیں فوجی تنصیب پر ڈرون حملہ ہوا، انڈیا کی طرف سے ڈرونز بھیجنے کا عمل جاری ہے،جنہیں تباہ کیاجارہا ہے، آئی ایس پی آر

فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا مقصد پاکستان کی دفاعی اور حملہ آور صلاحیتوں کو کمزور بنانا جبکہ شہری اہداف کو نشانے پر رکھنے کا مقصد عوام میں مایوسی پھیلانا تھا۔ الحمدللہ، پاکستان نے ایک بار پھر بھرپور دفاعی جواب دیا اور زیادہ تر ڈرونز کو مار گرایا۔ یہ قابلِ غور ہے کہ ڈرون کا اڑانا معمول کی بات ہے، مگر اسے مار گرانا غیرمعمولی ہے۔

بھارت نے پلواما کے تقریباً 2 ہفتے بعد پاکستان کے خلاف جارحیت کا آغاز کیا ہے۔ پاکستان قومی جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے اس بڑھتی ہوئی جارحیت کا مناسب وقت اور جگہ پر جواب دے گا، قوم کو اپنی افواج کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد رکھنا چاہیے۔

بھارت اس وقت بڑے پیمانے پر اور بیک وقت غلط معلومات پھیلانے کی مہم چلا رہا ہے تاکہ عوام کے مورال اور اعتماد کو متاثر کیا جا سکے۔ عوام کو ہوشیار رہنا ہے اور صرف تصدیق کے بعد معلومات شیئر کرنی چاہئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp