دشمن کو قومی سلامتی کی خلاف ورزی پر بھرپور جواب دیا جائے گا، وزیراعظم شہباز شریف

جمعرات 8 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آج پاکستان کے مختلف حصوں میں بھارتی جنگی ڈرونز کے حملوں کے پیش نظر وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اہم اجلاس گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کےشانہ بشانہ کھڑی ہے، ہمیں پاک فوج پر فخر ہے اور ہر قسم کے حالات کے لیے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے پاس انڈیا کے 5 جہاز مار گرانے کا ثبوت کیا ہے؟

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے ڈرون اور جہاز مار گرائے۔ پاکستان اپنے وقار ور عزت سے امن کے لیے پرعزم ہے۔ پاک افواج دشمن کے تمام عزائم ناکاام بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں وفاقی کابینہ کے اراکین، اعلیٰ عسکری قیادت شریک تھی، جب کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف بھی اجلاس میں خصوصی طور پر شریک ہوئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ دشمن کو علاقائی سالمیت پر حملے اور سلامتی کی خلاف وزری کا جواب ملے گا۔

 وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سیکیورٹی سے متعلق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈرون حملوں میں شہید ہونے والوں کا بدلہ لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور کی فضائی حدود کو ایک بار پھر بند، نوٹم جاری

اجلاس میں شرکا کو ڈرون حملوں اور پاکستانی ردعمل سے بھی آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایک ایک پاکستان کے خون کا حساب لیا جائے گا۔

اجلاس میں بھارت کے اوچھے ہتھکنڈوں پر بھرپور جوابی کارروائی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں بھارتی جارحیت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ پاکستان کی جانب سے بھارتی حملوں کا منہ توڑ جواب دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی چیئرمین نے وزیراعظم سے ملاقات اور مذاکرات کے دعوے کی تردید کر دی

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں فوری جنگ بندی پر اتفاق

زمین کے اندر چھپا پانی، وہ راز جس نے دنیا کو عالمگیر آگ سے بچایا

ڈھاکا ایئرپورٹ: دھند کے باعث پروازوں کا نظام متاثر، متعدد بین الاقوامی پروازیں متبادل ہوائی اڈوں پر منتقل

محترمہ بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی، گڑھی خدا بخش میں بھٹو اور زرداری خاندان کی حاضری

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی