پاک بھارت کشیدگی، اشیا خورونوش کی سپلائی بحال رکھنے کے لیے ضلعی انتظامیہ سرگرم

جمعرات 8 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک بھارت کشیدگی، سبزیوں، پھلوں اور اشیا خورونوش کی سپلائی بحال رکھنے کے لیے ضلعی انتظامیہ سرگرم ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی: پنجاب بھر کے سرکاری، نجی تعلیمی اداروں میں چھٹیاں کردی گئیں

پاک بھارت کشیدگی کے دوران اسسٹنٹ کمشنر صدر کے ہمراہ مارکیٹ کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں مارکیٹ کمیٹی کے تمام عہدیداران کی جانب سے شرکت کی۔

اجلاس میں پھلوں، سبزیوں، دالوں، چاول سمیت دیگر اشیاء ضروریہ کے اسٹاک کا جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی، پاکستانی اور بھارتی کھلاڑی آمنے سامنے

اجلاس میں متعلقہ حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ آلو، پیاز اور دالوں کا کم از کم 15 روز کے لیے اسٹاک موجود ہے، کسی بھی ہنگامی صورتحال میں سپلائی کو یقینی بنانے کے حوالے سے لائحہ عمل کا جائزہ بھی لیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp