لاہور ہائیکورٹ : عمران خان کو پی ٹی آئی کی سربراہی سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت ملتوی

منگل 2 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان کو تحریک انصاف کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر شہری محمد جنید کی اضافی دستاویزات عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنانے کی استدعا منظور کر لی۔

عمران خان کو تحریک انصاف کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست کی پرسماعت لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عابد حسین چٹھہ نے کی۔

درخواست گزار شہری محمد جنید کے وکیل آفاق احمد نے موقف اختیار کیا کہ توشہ خانہ کےحقائق چھپانے پر الیکشن کمیشن نےعمران خان کو نااہل قرار دیا۔

’سابق وزیر اعظم نواز شریف کو بھی عدالت نے نا اہل قرار دیا تو اس کے بعد نواز شریف پارٹی کے صدر بھی نہیں  رہے تھے۔ نااہلی کے بعد کوئی شخص پارٹی سربراہ نہیں رہ سکتا۔‘

درخواست گزارمحمد جنید کا مؤقف تھا کہ عمران خان کو تحریک انصاف کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کے لیے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا مگر عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

درخواست گزار نے عدالت سے عمران خان کو چیئرمین تحریک انصاف کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دینے کی استدعا کی ہے۔

عدالت نے درخواست گزار کی کیس میں اضافی دستاویزات جمع کروانے کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 9 مئی تک ملتوی کردی ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر درخواست گزار کو دلائل پیش کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ