بھارتی فوج جنگی ہزیمت کا غصہ نہتے شہریوں پر نکالنے لگی

جمعہ 9 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فوجی ناکامی کے بعد بھارتی فوج نے معصوم نہتے شہریوں پر گولہ بارود شروع کر دی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی جارحیت کی لائن آف کنٹرول  پر بھارتی جارحیت کے شواہد  منظر عام پر آگئے۔

بھارتی حکومت اور فوج کا جھوٹا پروپیگنڈا کہ وہ صرف دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کر رہے ہیں عیاں ہو گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بوکھلاہٹ کی  شکار بھارتی فوج لائن آف کنٹرول پر معصوم اور نہتے شہریوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بنا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاک فوج سے خوفزدہ دشمن نے ایک بار پھر سفید جھنڈا لہرا دیا

سکیورٹی ذرائع کے مطابق شہری آبادی پر بلااشتعال گولہ باری  جاری، جس کے نتیجے میں شہری آبادی کو شدید نقصان پہنچا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp