بھارت کا بغیر ثبوت پاکستان پر الزامات کا پرانا کھیل ہے۔ بھارت کا فالس فلیگ ڈراما ناکام، امریکا کا غیر جانبدار مؤقف منظر عام پر آگیا۔
ذرائع کے مطابق امریکا نے بھارت کی جانب سے معلومات کو تسلیم نہ کرنے کا اشارہ دے دیا۔
امریکی ترجمان ٹمی بروس نے بھارتی دعوؤں پر انٹیلیجنس شواہد کی تصدیق سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک سے رابطے ہیں۔ امریکا جاری ذمہ دارانہ حل چاہتا ہے۔
امریکی ترجمان ٹمی بروس کا کہنا ہے کہ ہم انٹیلیجنس یا پیغامات پر تبصرہ نہیں کریں گے، ہمارے رد عمل سے متعلق ریکارڈ موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاک فوج سے خوفزدہ دشمن نے ایک بار پھر سفید جھنڈا لہرا دیا
امریکی ترجمان ٹمی بروس کا کہنا تھا کہ پاکستان آزادانہ تحقیقات چاہتا ہے۔
اس حوالے سے سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی خاموشی نے بھارت کے بے بنیاد دعوے پر سوال اٹھا دیا ہے۔ اگر بھارت کے پاس ثبوت ہیں تو تحقیقات سے کیوں بھاگ رہا۔
دوسری جانب دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مطالبے کو امریکا کی جانب سے جائز تسلیم کرنا خوش آئند ہے۔