بھارت نے تحقیقات کی پیشکش نہ مان کر جارحیت کا راستہ اپنایا، ڈی جی آئی ایس پی آر

جمعہ 9 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈی جی آئی ایس پی آر  لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف  نے کہا ہے کہ پاکستان نے پہلگام واقعے پر بھارت کو غیرجانبدارنہ تحقیقات کی پیشکش کی تھی، بھارت نے تحقیقات کی پیشکش نہ مان کر جارحیت  کا راستہ اپنایا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان حملہ کرے گا تو دنیا دیکھے گی اور گونج بھی سنائی دے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے ترک خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پہلگام واقعے سے متعلق بھارتی الزامات کو مسترد کرتا ہے، بھارت کے پاس  ثبوت ہیں تو کسی غیر جانبدار ملک کے سامنے پیش کرے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان نے پہلگام واقعے پر بھارت کو غیرجانبدارنہ تحقیقات کی پیشکش کی تھی، بھارت نے پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش قبول کرنے سے انکار کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: جعفر ایکسپریس حملہ، پاکستان میں دہشتگردی کا مرکزی اسپانسر بھارت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان میں 6 مقامات پر حملے کرکے شہریوں کو نشانہ بنایا، بھارت نے مساجد پربمباری کی، بھارتی حملے میں خواتین اور بچے شہید ہوئے۔

 لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ بھارت نے تحقیقات کی پیشکش نہ مان کر جارحیت  کا راستہ اپنایا، بھارت ہمیشہ دہشتگردی  کی ذمہ داری پاکستان پر ڈال کر سیاسی فائدہ اٹھانے  کی کوشش کرتا ہے، بھارت کی طرف سے پاکستان پر بغیرثبوت الزام کاسلسلہ بند ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی برادری نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ پر بھارتی حملے کا نوٹس لے، پاکستان کا مطالبہ

ان کا کہنا تھا کہ پہلگام میں سیاحوں میں پرحملے کے بعد  پاکستان نے ذمہ داری کامظاہرہ کیا اور بھارت کو شفاف تحقیقات کی پیشکش کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین فورم کے موقع پر اسحاق ڈار کی سفارتی سرگرمیاں تیز، ڈچ وزیر خارجہ سے اہم ملاقات

سیکیورٹی خدشات: جعفر اور بولان ایکسپریس جیکب آباد میں روک دی گئیں

چترال حملے میں ملوث طالبان لیڈر ٹی ٹی پی کنٹرول کمیشن کا سربراہ مقرر

عالمی مقابلہ حسن سے واک آؤٹ کرنے والی فاطمہ بوش مس یونیورس 2025 کا تاج لے اڑیں

لاہور  سے مختلف سیاسی رہنماؤں نے استحکامِ پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

ویڈیو

شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

راولپنڈی میں گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے مستقبل کو کتنا خطرہ ہے؟

کالم / تجزیہ

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟