عالمی برادری نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ پر بھارتی حملے کا نوٹس لے، پاکستان کا مطالبہ

جمعہ 9 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے بھارتی سیکریٹری خارجہ کی جانب سے غیر مہذب ریمارکس کی مذمت کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ پر بھارتی حملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر بین الاقوامی برادری کو نوٹس لینا چاہیے۔’ہم بھارتی سیکریٹری خارجہ کی جانب سے غیر مہذب ریمارکس کی مذمت کرتے ہیں، اس لیول کے آفیسر سے اس طرح کی زبان کی توقع نہیں کی جا سکتی۔‘

یہ بھی پڑھیں: بھارت کا بزدلانہ حملہ: غیر ملکی سفیروں کو نائب وزیر اسحاق ڈار کی بریفنگ

دفتر خارجہ میں صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ نیلم جہلم منصوبے کوبھارتی حملے میں نقصان پہنچا، پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے پاکستان کیخلاف جھوٹاپروپیگنڈا کیا۔

’ایک بارپھرپہلگام واقعہ کے الزامات کومستردکرتے ہیں بھارت دہشتگردی کاشکارہونے اورمظلومیت کاڈرامہ کررہاہے، پاکستان اپنے دفاع میں اقدامات اٹھائے گا۔‘

مزید پڑھیں: بھارت کے 70 سے 80 جیٹ فائٹرز نے پاکستان پر حملے میں حصہ لیا، اسحاق ڈار

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کے جنگی جنون نے کروڑوں لوگوں کا مستقبل خطرے میں ڈال دیا ہے، کل بھارت نے پاکستان پر بہت سے بے بنیاد الزامات لگائے، کہا گیا کہ پاکستان نے پہلگام حملے سے کشیدگی کو بڑھاوا دیا، حقیقت یہ ہے کہ بھارت پہلگام حملے کے کوئی بھی ثبوت پیش نہیں کر سکا۔

ترجمان کے مطابق بھارت نے نامعلوم سوشل میڈیا پوسٹس کی بنیاد پر ریزیسٹینس فرنٹ کے خلاف دہشت گردی کا کیس بنایا، ممبئی اور پلوامہ جیسے واقعات کی تحقیقات بھارت کی ہٹ دھرمی اور عدم تعاون کی وجہ سے مکمل نہ ہو سکیں۔

مزید پڑھیں: عالمی برادری نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ پر بھارتی حملے کا نوٹس لے، پاکستان کا مطالبہ

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہندو انتہا پسندی سے لبریز بھارتی جارحیت کے نتیجے میں 40 پاکستانی شہید ہوئے اور نیلم جہلم ہائڈرو پاور پروجیکٹ کے کچھ حصے تباہ ہوئے، پاکستان عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ بھارت کو اس معاملے پر جواب دہ ٹھہرائے۔

بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی مذمت کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت یکطرفہ سندھ طاس معاہدے کو معطل نہیں کر سکتا ہے، سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر بین الاقوامی برادری کو نوٹس لینا چاہیئے ۔

مزید پڑھیں: بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، پاکستان پر بلااشتعال فضائی حملوں پر بھرپور احتجاج

’بھارت سندھ طاس معاہدے کو معطل کر کے عالمی معاہدوں کی روح کی خلاف ورزی کرر ہا ہے، پاکستان زرعی ملک ہے بھارتی فیصلے کے اثرات کل کروڑوں لوگوں پر ہوں گے۔‘

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت کی جانب سے پاکستان کے متعدد شہروں میں ڈرون حملے کیے گئے، کیا کوئی ملک کسی بھی ملک کو سوشل میڈیا بیانات پر کسی ملک پر حملہ کرنے کی اجازت دیتا ہے، بھارت پاکستان اور دنیا بھر میں دہشتگردی کے نیٹ ورک چلا رہا ہے، جس کے بلوچستان سے گرفتار حاضر سروس را ایجنٹ کلبھوشن یادو کی صورت میں ثبوت موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی، آبی ذخائر پر بھارتی بدترین جارحیت

ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہبازشریف نے پہلگام واقعہ کی مکمل انکوائری کا کہا لیکن بھارت نے جارحیت کا راستہ اپنایا، پاکستان اقوام متحدہ چارٹر کے مطابق جوابی کاروائی کا حق رکھتا ہے، ممبئی اور پٹھان کوٹ کی تحقیقات بھارت کی وجہ سے نہیں کی جا سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر کے وزیراعظم نامزد ہونے والے بیرسٹر افتخار گیلانی کون ہیں؟

آزاد کشمیر میں حکومت سازی کی جانب اہم پیشرفت، بیرسٹر افتخار گیلانی وزیراعظم نامزد

کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کی فائرنگ، رینجرز اہلکار شہید

پمز اسپتال واقعہ ایک حادثہ، وزیراعظم اور وزیر کا کام ایک اسپتال کو دیکھنے کا نہیں ہونا چاہیے، مصطفیٰ کمال

پمز آتشزدگی واقعے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی قائم، نوٹیفکیشن جاری

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کے حامی اپوزیشن اتحاد قبول کریں گے؟ پشاور کے شہریوں کی رائے

پی ٹی آئی اپنے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے کوئی کوشش نہیں کر رہی، ایڈووکیٹ فیصل چوہدری

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ تہران، ایک بار پھر ایران امریکا مذاکرت شروع ہونے کے امکانات روشن

کالم / تجزیہ

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ

‘میں واپس آؤں گا’ سے تازہ ہونے والے دکھ

اِکّو اَلف تیرے دَرکار