پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی میڈیا پر فیک نیوز اور افواہوں کا بازار گرم ہے۔ بھارتی میڈیا نے پاک بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے حوالے سے جھوٹی خبریں نشر کرنا شروع کردیں۔ جس پر خود بھارتی صحافی اور یوٹیوبرز تنیقد کرتے نظر آئے۔
بھارتی صحافیوں کے مطابق بھارتی میڈیا بشمول نیوز ٹی وی چینلز آج تک، زی نیوز اور این ڈی ٹی وی جھوٹ پر مبنی خبریں چلا رہے ہیں۔ اسی حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک بھارتی نیوز چینل ’آج تک‘ کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں نیوز اینکر اپنے چینل کی جانب سے چلائی گئی جعلی خبروں پر معافی مانگ رہی ہیں۔
Now Indian Media Aaj Tak apologise for FAKE NEWS 🚨
Why Anjana Om Kashyap not come apologise? pic.twitter.com/YPMUyy8I3H
— Ashish Singh (@AshishSinghKiJi) May 9, 2025
ایک صارف نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سینیر اینکرز کی جانب سے مسلسل گمراہ کن اور پرانی ویڈیوز/تصاویر شیئر کی جاتی رہیں لیکن معافی دوسرے اینکرز سے منگوائی جاتی ہے یہ کیا خوب انصاف ہے۔
Misleading and old videos/images shared non-stop by Senior Anchors of Aaj Tak. But other Anchors are asked to apologize for the fake news by the channel.
Nice no? pic.twitter.com/bPcOm2r5J6— Mohammed Zubair (@zoo_bear) May 9, 2025
اویس بھٹ نے لکھا کہ جعلی خبریں دینے والے چینلز کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہیے۔
@GoI_MeitY please take strict actions against those Fake news channels
— Owais Bhat (@Owais_Bhat15) May 9, 2025
ایک صارف نے لکھا کہ کوئی اب بھارتی میڈیا پر یقین نہیں کرے گا، ان کی ساکھ پہلے ہی خراب تھی، اور یہ بات مشہور ہے کہ وہ ہندو اور مسلمانوں کے درمیان نفرت پھیلاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب ان جھوٹوں نے ان نیوز چینلز کی بچی کھچی ساکھ بھی ختم کر دی ہے۔
No one will believe indian media now…they already had a poor credibility, well known for spreading hindu muslim hatred
Now…these lies have made them lose the remaining credibility too!
— Rebellious Meow🇵🇸🍁 (@Rebellious_Meow) May 9, 2025
زارا خان نے لکھا کہ بھارتی میڈیا کی ساکھ ایک ہی دن میں ایسے گر گئی جیسے ان کے رافیل گرے تھے۔
بھارتی میڈیا کی ساکھ ایک ہی دن میں ایسے گر گئی
جیسے ان کے رافیل 😂 https://t.co/9rCi003eFe— 𝐙𝐀𝐑𝐀 𝐊𝐇𝐀𝐍 (@zara_khaann) May 9, 2025
ایک ایکس صارف نے لکھا کہ گودی میڈیا معافی مانگ رہا ہے۔
Ye lo godi media mafia mang rahe h #Pakistanindi https://t.co/WXVspLIkBV
— SRK THE BOSS (@mehhhdihasan) May 9, 2025
دوسری جانب معروف بھارتی یوٹیوبر دھرو راٹھی نے بھی اپنے فالوورز سے درخواست کی کہ ان دھوکہ بازوں کو اپنے ایکس اکاؤنٹس سے بلاک کر دیں۔ اور ان جعلی نیوز چینلز کو دوبارہ کبھی نہ دیکھیں۔