وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا جاپانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا

جمعہ 9 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے جاپان کے وزیر خارجہ لوایا تاکیشی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے جاپانی ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو میں پاکستان کے متعدد شہروں پر بھارت کے غیر قانونی اور بلا اشتعال حملوں کی وجہ سے پیدا شدہ علاقائی صورتحال سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کا ناروے حکومت سے رابطہ، بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ نے لوایا تاکیشی کو بتایا کہ پاکستان پر بھارتی حملوں کے نتیجے میں خواتین، بچوں اور بوڑھوں سمیت بے گناہ شہریوں کی شہادت ہوئی، پاکستان نے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی ان خلاف ورزیوں کے پیش نظر تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔

اسحاق ڈار نے جاپانی ہم منصب سے گفتگو میں کہا کہ بھارت کی جارحیت سے علاقائی امن و سلامتی کو خطرہ ہے، حکومت پاکستان ملک کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے پرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کا بزدلانہ حملہ: غیر ملکی سفیروں کو نائب وزیر اسحاق ڈار کی بریفنگ

اس موقع پر جاپانی وزیرخارجہ نے وزیر خارجہ  لوایا تاکیشی نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا، انہوں نے بھارتی حملوں میں معصوم پاکستانی شہریوں کی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

جاپان کے وزیر خارجہ نے دونوں فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کا کہا، اور کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے حصول کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری سے معاملات حل کرنے کی کوشش کی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

برازیل میں کوپ 30 کانفرنس کے پویلین میں آتشزدگی، تمام سرگرمیاں منسوخ

’اندازہ نہیں ہوا کہ کیا کر رہا ہوں‘، نیپال میں بھارتی پرچم تھامنے والے پاکستانی ریپر نے معافی مانگ لی

28ویں آئینی ترمیم پر مشاورت شروع، بیرسٹر عقیل ملک نے تفصیلات بتادیں

جبری مشقت کے خاتمے اور ماحول دوست بھٹہ نظام پر امریکی قانون سازوں کا مریم نواز کو خراجِ تحسین

ٹرانسپرینسی ایکٹ پر دستخط، کیا ڈونلڈ ٹرمپ خود بھی اس کی لپیٹ میں آئیں گے؟

ویڈیو

سرفراز بگٹی کی برطرفی؟، سہیل آفریدی کی نااہلی؟ ٹرمپ کے ہاتھوں مودی کی پھر سبکی

مجھے کس نے نکالا؟ ڈمی محمد رضوان ’دی مولوی‘ کی وی ٹو میں دلچسپ گفتگو

ارشد کے بعد اسامہ، جس کی چائے لوگوں کے دل جیت رہی ہے

کالم / تجزیہ

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟

انقلاب، ایران اور پاکستان