پاکستان سپر لیگ کے باقی میچ غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی

جمعہ 9 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے باقی رہ جانے والے 8 میچ غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی، پی ایس ایل کے بقیہ میچز دبئی منتقل

بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف کے مشورے اور موجودہ صورت حال کے سبب پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پہلے ان میچز کو پاکستان سے دبئی منتقل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن اب یہ غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کردیے گئے ہیں۔ ایونٹ کے نئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

کرکٹ بورڈ کے مطابق وزیر اعظم نے ملک کی سلامتی کو درپیش خطرات کے پیش نظر قومی توجہ کو مسلح افواج کی قربانیوں اور دفاع وطن کی کوششوں پر مرکوز رکھنے کی ہدایت کی تھی۔

مزید پڑھیے: سیکیورٹی خدشات، پی ایس ایل شیڈول میں تبدیلی کا امکان، بقیہ میچز اب کہاں ہوں گے؟

بورڈ نے ایونٹ کے کامیاب انعقاد میں کردار ادا کرنے والے تمام شراکت داروں سے اظہار تشکر کیا ہے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بورڈ اور کھلاڑی شہدا کے لواحقین اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل پر پابندی کے جواب میں پاکستان نے آئی پی ایل کی لائیو اسٹریمنگ پر پابندی لگادی

انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ ہماری خوشی کا ذریعہ ہے مگر ملک کی خودمختاری اولین ترجیح ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کی فضائی پابندی سے ایئر انڈیا کو شدید نقصان، چین سے فضائی راستہ حاصل کرنے کی کوششیں

دنیا بھر میں سروس میں خرابی کیوں اور کیسے ہوئی؟ کلاؤڈ فلیئر نے وضاحت کردی

آئی فون 17 پاکستان میں اب بغیر سود کے قسطوں پر بھی ممکن، مگر کیسے؟

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے چچا سید مجاہد حسین بخاری انتقال کر گئے

کراچی: فائیو اسٹار ہوٹل کو 28 سال قبل چوری شدہ گاڑی پر ای چالان موصول

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ