سیکیورٹی خدشات، پی ایس ایل شیڈول میں تبدیلی کا امکان، بقیہ میچز اب کہاں ہوں گے؟

جمعرات 8 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کا آج (بروز جمعرات) راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان شیڈول میچ، پنڈال کے قریب بھارتی ڈرون کے گرنے کے بعد ملتوی ہونے کا امکان ہے، جبکہ سیکیورٹی حالات کے پیش نظر ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز کراچی یا دبئی منتقل ہونے کا بھی امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی: پی سی بی کا پی ایس ایل کے باقی میچز کے حوالے سے اعلان

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے فوری طور پر ایک اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کیا ہے جس میں وزارت داخلہ کے اہم حکام بھی شامل ہوں گے، اجلاس میں اس بات کا تعین کیا جائے گا کہ آیا آج کا کھیل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوپائے گا یا نہیں، اجلاس میں اس بات کا بھی جائزہ لیا جائے گا راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول پی ایس ایل کے بقیہ میچز معمول کے مطابق ہوپائیں گے یا نہیں۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کراچی منتقل کردیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی

یاد رہے کہ جمعرات کے روز راولپنڈی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کے باہر ہندوستانی ڈرون کو مار گرائے جانے کے بعد سیکیورٹی خدشات مزید بڑھ گئے ہیں، اس واقعے نے کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین کی حفاظت کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

اس معاملے سے واقف حکام نے کہا کہ راولپنڈی کے ارد گرد فضائی حدود کی جزوی بندش کی وجہ سے صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے جس سے ٹیموں کی نقل و حمل اور شائقین کی حفاظت متاثر ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 10: کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 4 وکٹوں سے ہرادیا

پی سی بی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے ’اس بات کا حقیقی امکان ہے کہ آج کا میچ ملتوی ہوجائے، تمام اسٹیک ہولڈرز کی حفاظت اولین ترجیح ہے اور ہم وزارت داخلہ کے ساتھ قریبی مشاورت کر رہے ہیں،جبکہ پی ایس ایل کے بقیہ میچز کراچی منتقل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔‘

پاکستان میں کوئی پریشانی نہیں ہوگی، چیئرمین پی سی بی کی غیر ملکی کھلاڑیوں کو یقین دہانی

پی سی بی کے اجلاس میں غیر ملکی کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے غیرملکی کھلاڑیوں کو بریفنگ میں بتایا کہ انہیں پاکستان میں کوئی پریشانی نہیں ہوگی، غیر ملکی کھلاڑیوں نے بھی پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات پراطمینان کا اظہار کیا۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل کی منتقلی کے لیے دبئی کا آپشن زیرغور ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘