پاک فوج کی جانب سے انڈیا کیخلاف جوابی کارروائی کے بعد بھارتی میڈیا شکوے کرنے لگا کہ پاکستان وہ میزائل استعمال کررہا ہے جو آخر میں استعمال کرنے تھے۔
بھارتی میڈیا نے پاکستانی کی طرف سے متعدد مقامات پر میزائل داغنے کی تصدیق کی ہے۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ انڈیا میں 26 مقامات پر پاکستانی ڈرونز داخل ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کیخلاف منہ توڑ جوابی کارروائیاں جاری
اس کے علاوہ بھارتی میڈیا رپورٹس نے سری نگر اور ادھم پور میں پاکستانی حملوں کے بعد نقصانات کی تصدیق کی ہے۔
پاکستان کی طرف سے ان جوابی کارروائیوں کے بعد بھارتی میڈیا یہ شکوہ کرتا نظر آیا کہ پاکستان وہ میزائل استعمال کرنے، لگا ہے جن کے بارے میں خیال تھا کہ یہ آخر میں استعمال ہوں گے۔
شاہین جھپٹ پڑے، آپریشن سندور کو ’تندور‘ میں بدل دیا۔ بھارت کو اربوں کا نقصان۔ بھارتی میڈیا کی بھی چیخیں نکل گئیں۔ آپریشن بنیان مرصوص میں اب تک کیا ہوا جانیے وسیم عباسی سے @Wabbasi007 pic.twitter.com/XqDXWnR1DI
— WE News (@WENewsPk) May 10, 2025
واضح رہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز کردیا ہے۔ اس آپریشن میں انڈیا کے بیاس میں واقع براہموس میزائل اسٹوریج سائٹ کو کامیابی سے نشانہ بنایا، جہاں سے پاکستان پر میزائل داغے گئے تھے۔ اسی کارروائی کے دوران ادھم پور ایئر بیس، پٹھان کوٹ کی ایئر فیلڈ اور سورت گڑھ ائیر فیلڈ کو بھی مکمل طور پر تباہ کردیا گیا ہے۔
آدم پور ائیر فیلڈ جہاں سے امرتسر میں سکھوں پر، پاکستان اور افغاستان پر میزائل داغے گئے، کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔