جیکب آباد میں جعفر ایکسپریس سیکیورٹی خدشات کے باعث روک دی گئی

ہفتہ 30 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر ’جعفر ایکسپریس‘ کو سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر روک دیا گیا۔

ریلوے حکام کے مطابق ٹرین کو روانہ کرنے کی اجازت تاحال نہیں دی گئی جس کے باعث ٹرین کئی گھنٹوں سے پلیٹ فارم پر کھڑی ہے۔ اس صورتحال سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

مسافروں کی مشکلات اور متبادل انتظامات

ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر مسافروں کو مزید انتظار کروانا مناسب نہیں تھا، اس لیے انہیں پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے بلوچستان بھیجنے کا انتظام کیا گیا ہے۔

جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ جارہی تھی اور اس میں بڑی تعداد میں مسافر سوار تھے۔

یاد رہے کہ جعفر ایکسپریس ماضی میں دہشت گرد حملوں اور بم دھماکوں کا کئی بار نشانہ بن چکی ہے، جن میں متعدد قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔

انہی واقعات کے باعث یہ ٹرین طویل عرصے سے سیکیورٹی خدشات میں گھری رہتی ہے، اور آج کا اقدام بھی انہی خدشات کی کڑی سمجھا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حنا جاوید قتل کیس ہائی پروفائل قرار، خصوصی کمیٹی قائم

چین کی اہم دریا سے سمندر تک نہر کی تعمیر مکمل، ستمبر میں کھولنے کی تیاری

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں