’میرا ہر فوجی جوان جیسے ہو کھڑی چٹان‘، فوج کی شاندار کارروائی پر پاکستانی خوشی سے سرشار

ہفتہ 10 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک فوج نے بھارتی میڈیا کی جانب سے کیے جانے والے مسلسل حملوں کے جواب میں ہفتے کی صبح آپریشن ’بُنیان مَرصُوص‘ (سیسا پلائی دیوار) کا آغاز کیا، اور بھارت میں موجود مختلف فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔ پاکستان نے جدید ہتھیاروں جن میں فتح ون مزائل بھی شامل ہے کے ذریعے بھارت کی متعدد ایئر بیسز اڑا دیں۔

پاکستان ایئر فورس کے جوانوں نے بھی اس آپریشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور بری فوج کے شانہ بشانہ بھارتی فوج کو دھول چٹائی۔ اس دوران پاکستان کے عوام بھی اپنی فوج کے ساتھ کھڑے رہے اور سوشل میڈیا کے ذریعے پاک فوج کا بھرپور ساتھ دیا اور دشمن کے پراپیگنڈا کوشکست دینے میں کامیاب ہوئے۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے کھل کر پاک فوج کی حوصلہ افزائی کی، نعرے لگائے اور خوب داد دی۔ ایک صارف عمیر امیر نے لکھا کہ نَصْرٌ مِّن اللَّهِ وَفَتْحٌ قَرِيبٌ (تمہیں خدا کی طرف سے مدد اور عنقریب فتح نصیب ہوگی۔

 

 

ایک صارف آمنہ حسن شیخ لکھتی ہیں کہ انہوں نے خود کو آج سے زیادہ یونیفارم کے لیے کبھی جذباتی محسوس نہیں کیا۔ ہم سب اپنے گھروں میں سکون سے سو رہے ہیں، کھانا کھا رہے ہیں، ٹی وی پر سب کچھ دیکھ رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر تبصرے کر رہے ہیں۔ جبکہ حقیقی ہیرو! ہمارے سپاہی، ہمارے ساتھی ہماری حفاظت اور سلامتی کے لیے لڑتے ہیں!

 

 

ایک اور صارف ذاکر صفی لکھتے ہیں کہ زندہ رہنا ہے تو حالات سے ڈرنا کیسا جنگ لازم ہو تو لشکر نہیں دیکھے جاتے۔

صحر انور نامی ایک صارف نے بھارتی نیوز چینل کا ایک کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سنیں اور فخر کریں، پاک افواج کی صلاحیتوں پر۔

عثمان مہر نامی صارف لکھتے ہیں کہ میرا ہر فوجی جوان جیسے ہو کھڑی چٹان

ایک صارف محمد شہزاد خان نے پاکستان ایئر فورس کے جوانوں کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان ائیر فورس ہمیشہ زندہ باد

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سویڈن روس کے اندر مار کرنے والے طویل فاصلے کے میزائل کیوں چاہتا ہے؟

تائیوان میں کسی بھی غیر ملکی مداخلت کو کچل دیا جائے گا، چین کا واضح پیغام

عوام نے انتشار، بدتمیزی اور الزام تراشی کی سیاست مسترد کردی، مریم نواز

جنوبی کوریا کے نیشنل میوزیم میں پہلی مستقل اسلامی آرٹ گیلری کا افتتاح

نائجیریا: اغوا کی گئی 24 اسکول طالبات ایک ہفتے بعد بازیاب

ویڈیو

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا