مقبوضہ کشمیر کے علاقے راجوڑی میں پاکستان کے حملے میں بھارت کا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہلاک ہوگیا ہے۔
بھارتی حکومت کی پشت پناہی میں ایڈیشنل ڈی سی راج کمار دہشتگردوں کی سہولتکاری کا فریضہ نبھا رہا تھا۔
پاکستان کے حملے سے بھارت کے ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ کمشنر راج کمار تھاپا بھی ہلاک ہو گئے، بھارتی حکام pic.twitter.com/mY6Pu9JXSP
— WE News (@WENewsPk) May 10, 2025
ہلاک آفیسر حکومتی اعلیٰ عہدے کی آڑ میں دہشتگردوں کے ساتھ ملاپ تھا، راج کمار کشمیری مسلمانوں کے لئے دہشت کی علامت تھا۔
راج کمار زیادہ تر اعلیٰ فوجی بریفنگز میں شامل ہوتا تھا، پاکستان مخالف راج کمار آج پاکستان کے حملے میں مارا گیا۔
بھارتی وزارت دفاع کے حکام نے پریس کانفرنس کے دوران ایڈشنل ڈپٹی کمشنر راج کمار ٹھپہ کی ہلاکت کی تصدیق کی جبکہ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ان کے ساتھ 4 دیگر افراد بھی ہلاک ہوئے جبکہ ضلعی انتظامیہ کے 2 اہلکار شدید زخمی ہوئے۔
رپورٹس کے مطابق راج کمار اپنے کوارٹر پر پاکستانی توپخانہ کا گولہ گرنے سے شدید زخمی ہوگئے تھے۔