خیبرپختونخوا میں بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال، 4 شہری ہلاک

منگل 2 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا میں بارشوں کے باعث رونما حادثات میں 4 افراد ہلاک اور 2  زخمی ہوگئے ہیں۔

صوبہ بھر میں رات گئے طوفانی بارشوں سے مختلف اضلاع میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔ پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق لکی مروت میں 3 جب کہ شانگلہ میں ایک شہری ہلاک ہوا جب کہ مختلف حادثات میں 2 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

صوبائی ریسکیو سروس 1122 کے اعلامیہ کے مطابق شدید بارشوں کے باعث مالاکنڈ، لکی مروت، دیر، چترال، سوات، پشاور، کوہستان سمیت مختلف علاقوں میں سیلابی پانی امڈ آیا۔ برساتی نالیوں میں طغیانی سے مالاکنڈ ڈیثرون میں سیلابی پانی گھروں اور مارکیٹ میں داخل ہو گیا۔

’لکی مروت میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے والا بچہ اور خاتون تاحال لاپتہ ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔ بارش سے چھتیں گرنے سے دو افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ سیلابی ریلے میں پھنسی درجنوں گاڑیوں کو نکال لیا گیا ہے۔‘

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق اب تک کی اطلاعات کے مطابق صوبہ بھر میں ایک گھر کوجزوی نقصان پہنچا ہے۔ ’صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے۔ بند سڑکوں کو کھلولنے کے لیے اقدامات کیے جارہےہیں۔ضلعی انتطامیہ، ریسکیو1122 اور سول ڈیفنس کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔‘

پی ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو 26 اپریل کو بارشوں کے متوقع سلسلہ کے پیش نظر مراسلہ جاری کرتے ہوئے بارشوں، ژالہ باری اور طغیانی کے حوالے سے پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی تھیں۔

پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع پی ڈی ایم اے کے کنڑول روم پر 1700 یا 1122 پر دینے کی ہدایت کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی