پاکستان نے بھارتی جارحیت کے خلاف فیصلہ کن کامیابی حاصل کی، وزیراعلیٰ بلوچستان

ہفتہ 10 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے خلاف فیصلہ کن کامیابی حاصل کی ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاک فضائیہ نے غیر معمولی مہارت اور جرات کا مظاہرہ کیا جس کی بدولت پاکستان نے بھارتی جارحیت کے خلاف فیصلہ کن کامیابی حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: آپریشن بُنیان مرصوص نے دشمن کو دہلا دیا، بھارتی اسٹاک مارکیٹ کو بڑا دھچکا

سرفراز بگٹی نے کہا کہ بھارتی حدود کے اندر مؤثر کارروائی نے دشمن کو پسپائی پر مجبور کیا، پاکستان کے مضبوط جواب نے دشمن کو جنگ بندی کی درخواست پر مجبور کیا، قوم کی یکجہتی اور قیادت کے عزم کو سلام پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی، شاندار کامیابی پر سول اور عسکری قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت جنگ بندی کے بعد نواز شریف نے اپنے پیغام میں کیا کہا؟

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’پاکستان جیت گیا! الحمدُ للّٰہ!‘

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وزیر اعظم شہبازشریف، آرمی چیف سید عاصم منیر اور نواز شریف نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا اور دنیا کو سمجھا دیا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے اور پاکستان محفوظ اور محب وطن ہاتھوں میں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp