پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ سے سیزفائر کی خواہشمند، بیرسٹر گوہر کیا کہتے ہیں؟

اتوار 11 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ بھارت کو پاکستان کا جواب پوری دنیا نے دیکھا، آئندہ بھی کسی قسم کی جارحیت کا ایسا ہی سخت جواب آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں:اگر اسٹیبلشمنٹ بات چیت کے لیے رابطہ کرتی ہے تو مذاکرات کے لیے جائیں گے، بیرسٹر گوہر

نجی ٹیلیویژن سے گفتگو میں پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ قوم نے بھارت کو سیاسی اور ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر جواب دیا ہے۔

گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اس خواہش کا اظہار کیا کہ بھارت کے ساتھ سیز فائر ہو سکتا ہے تو پی ٹی آئی کے ساتھ بھی سیاسی سیز  فائر ہونا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp