افغان ‘چائینکی گوشت’ کی مقبولیت کا راز کیا ہے؟

پیر 12 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور میں افغانی پلاؤ سمیت دیگر افغانی کھانے تو مشہور ہیں لیکن ان روایتی کھانوں میں ایک نیا اضافہ ہوا ہے، جو کم وقت میں ہی کھانے کے شوقین افراد میں مقبول ہو رہا ہے: افغانی چائینکی گوشت، یہ چائینک نما چھوٹے سے برتن میں تیار کیا جاتا ہے۔

پشاور کے ایک ریسٹورنٹ نے چائینکی گوشت متعارف کرایا ہے، جو مالک کے مطابق افغانی طرز پر تیار کیا جاتا ہے۔ گوشت کو نمک، کالی مرچ، ادرک، لہسن اور تھوڑے سے پانی کے ساتھ ایک بند برتن  میں آہستہ آہستہ پکایا جاتا ہے۔ اس طریقے سے پکانے سے گوشت اپنی اصلی خوشبو اور قدرتی ذائقہ کو برقرار رکھتا ہے، جو اسے عام گوشت کے دیگر کھانوں سے منفرد بناتا ہے۔

ہوٹل مالک کے مطابق چائینکی گوشت کے شوقین افراد کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، ان کے مطابق اس طریقے سے گوشت کو کوئلوں پر آہستہ آہستہ پکایا جاتا ہے، پشاور کے لوگ مصالحے دار کھانوں کی نسبت سادہ اور روایتی کھانوں کو زیادہ پسند کرتے ہیں اور افغانی چائینکی گوشت ہماری روایت اور ذائقے کا بہترین امتزاج ہے، مز ید جانیے سراج الدین کی اس ویڈیو رپورٹ میں

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کا اوباما خاندان کے خلاف نسل پرستانہ پوسٹ پر معافی سے انکار

ٹی20 ورلڈکپ: پاکستان کا نیدرلینڈز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پی ایس ایل 11 میں سب سے مہنگا سائن ہونے والا کم عمر ترین کھلاڑی کون ہے؟

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کا کولمبو میں آج سے باقاعدہ آغاز، پاکستان اور نیدرلینڈ مدمقابل ہونگے

دہشتگردی کے بڑھتے واقعات پر شاہد آفریدی کا شدید ردعمل

ویڈیو

اسلام آباد امام بار گاہ میں خود کش دھماکا بھارت کی سرپرستی میں کیا گیا، وزیر مملکت برائے داخلہ کی میڈیا سے گفتگو

امریکا ایران کشیدگی: سعودی عرب، ترکی اور پاکستان نے واشنگٹن کو کیا پیغام دیا؟

لاہور میں بسنت کے تہوار پر تاریخی جشن

کالم / تجزیہ

پاکستان کا پیچا!

’کشمیر کی جلتی وادی میں بہتے ہوئے خون کا شور سنو‘

مغربی تہذیب کا انہدام!