کردستان ورکرز پارٹی کا مسلح جدوجہد ختم کرنے کا اعلان، وزیر اعظم شہبازشریف کا خیرمقدم

پیر 12 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کردستان ورکرز پارٹی المعروف پی کے کے کی تحلیل کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ایک اہم قدم قرار دیا ہے جو ترکیہ میں پائیدار امن اور دہشت گردی سے پاک مستقبل کی طرف پیش رفت کی علامت ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ یہ تاریخی پیش رفت ترک قیادت، خصوصاً صدر رجب طیب اردوان اور ترک قوم کے غیرمتزلزل عزم کی عکاس ہے، جو مفاہمت، اتحاد اور استحکام کی راہ پر گامزن ہیں۔

’یہ تاریخی پیش رفت میرے پیارے بھائی صدر رجب طیب اردگان کی قیادت میں ترک قیادت کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتی ہے۔۔۔ترک قوم، مفاہمت، اتحاد اور استحکام کی طرف اپنی پیش قدمی جاری رکھے گی۔‘

وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان اور ترکی دہشت گردی کی تمام اقسام کے خاتمے کے لیے اپنے مشترکہ عزم پر قائم رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ترکیہ، کرد علیحدگی پسند رہنما عبد اللہ اوجلان نے ہتھیار ڈال دیے

واضح رہے کہکردستان ورکرز پارٹی یعنی عسکریت پسند گروپ پی کے کے نے، جو کہ 4 دہائیوں سے زائد عرصے سے ترک ریاست کے ساتھ خونریز تنازعہ میں ملوث رہی ہے، اپنی مسلح جدوجہد کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے پارٹی کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی کے کے کا یہ اہم فیصلہ نیٹو کے رکن ترکیہ کے سیاسی اور اقتصادی استحکام کو فروغ دے سکتا ہے اور ہمسایہ ملک عراق اور شام میں بھی کشیدگی کم کرنے کے لیے اقدامات کی حوصلہ افزائی کر سکتا ہے، جہاں کرد افواج امریکی افواج کی اتحادی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟