سابق بھارتی جنرل چینی جنگی سازوسامان کے استعال میں پاکستان کی مسلح افواج کے گرویدہ ہوگئے۔
بھارتی جارحیت پر پاکستان کی جانب سے بھرپور ردعمل پر دنیا بھر میں افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں پاکستان نے سیز فائر کی کوئی درخواست نہیں کی، یہ خواہش بھارت کی تھی، ڈی جی آئی ایس پی آر
ذرائع کے مطابق آپریشن ’بُنْيَانٌ مرصوص‘ میں پاک فوج نے چینی جنگی ساز و سامان کا بہترین استعمال کیا۔ شاید جنگی ساز و سامان کا اتنا اچھا استعمال چینی خود بھی نہ کرتے جتنا پاک فوج نے کیا۔
بھارت کے لیفٹیننٹ جنرل (ر) پی آر شنکر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے چینی جنگی سازوسامان کو چین سے بھی بہتر استعمال کیا۔
انہوں نے کہاکہ میں پاکستان کی اس مہارت پر پاکستان کے بجائے چین سے لڑنا پسند کروں گا۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ کامیاب آپریشن ’بُنْيَانٌ مرصوص‘ کی تعریف اب بھارتی سابقہ جنرلز بھی کر رہے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل پی آر شنکر کی باتیں ثابت کرتی ہیں کہ پاکستان کی مسلح افواج پروفیشل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں ائیروائس مارشل اورنگزیب احمد سوشل میڈیا پر وائرل، لوگ انہیں زیادہ کیوں پسند کررہے ہیں؟
واضح رہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارت کے اندر گھس کر کارروائی کی اور دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا، جس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں دونوں ملکوں کے درمیان سیز فائر ہوگیا۔