بھارت اور پاکستان کے مابین حالیہ کشیدگی کے بعد پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ادھم پور، آدم پور اور شیر کوٹ ائیر بیسر سمیت ائیر فیلڈ کو تباہ کیا اور ملٹری چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔
پاکستان کی افواج نے بھارت کے اندر گھس کر ٹارگٹس کو نشانہ بنایا جس کے بعد پاک فضائیہ کے ایئروائس مارشل اورنگزیب احمد سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگے۔ جہاں سوشل میڈیا صارفین ان کی بہادری کی تعریف کر رہے ہیں وہیں وہ لڑکیوں اور خواتین کا نیا کرش قرار دیے جا رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر صارفین کی ایک بڑی تعداد ان کے حق میں بیان دیتے نظر آتی ہے تو کئی خواتین ان کی انسٹاگرام اور دیگر آئی ڈیز مانگتے ہوئے دکھائی دیں۔ زینب نامی صارف نے ایک تصویر شیئر کی جس میں افوج کے جوان کو فون پر بات کرتے دکھایا گیا ہے انہوں نے ساتھ لکھا کہ ’سر تمام خواتین اورنگزیب سر کی انسٹاگرام آئی ڈی مانگ رہی ہیں‘۔
sir tamam ladies log aurangzeb sir ki insta id maang rhi hain pic.twitter.com/TY9BGyz6X0
— Zaynab.🇵🇰 (@Zeynepp_Ahmett) May 11, 2025
فیصل نامی صارف نے لکھا کہ پاکستانی ٹوئٹر پر سب سے بڑی خبر بھارتی میڈیا کی دھمکیاں یا ان کی بورنگ پریس کانفرنس نہیں بلکہ پاک فضائیہ کے ائیروائس مارشل اورنگزیب کا اپنی شادی کی انگوٹھی پہنا ہے۔
سعدیہ لکھتی ہیں کہ اورنگزیب انکل آپ ایسے ہی کچھ دنوں بعد لائیو آتے رہا کریں ہماری صحت اچھی رہے گی۔
ایک صارف نے پوچھا کہ کیا ان کی کوئی انسٹاگرام یا ٹوئٹر کی آئی ڈی ہے جبکہ آمنہ نامی صارف کا کہنا تھا کہ ان کی شخصیت زبردست ہے اور حسِ مزاح بھی بہت اچھا ہے۔
زینب نامی صارف نے ایئر وائس مارشل کی ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کے ہاتھ میں انگوٹھی نظر آ رہی ہے انہوں نے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ’اورنگزیب آج اگر تم شادی والی انگوٹھی نہ پہن کے گئے تو پھر دیکھنا‘۔ جس پر صارفین نے اسے میم آف دی ڈے قرار دیا۔
Meme of the day. https://t.co/D3j4u4vXD7
— Izma (@ispodumne) May 11, 2025
ایک ایکس صارف کا کہنا تھا کہ یہ ہر یونیفارم میں پہلے سے زیادہ ہینڈسم لگتے ہیں۔
طیبہ نامی صارف نے لکھا کہ یہ اس وقت پاکستان میں سب سے زیادہ محبوب شخصیت ہیں۔
The most loved personality in Pakistan right now… #Aurangzebpic.twitter.com/cd270DxgcM
— Tayyaba (@Tayyaba_live) May 12, 2025
ایک صارف نے لڑکیوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ان پر کیوں فدا ہو رہی ہو یہ آپ کے والد کی عمر کے ہیں۔
Why girls simping on him, tum logon ky abu ki umar ky hain uncle.#Aurangzeb pic.twitter.com/QgojDTspD8
— Saqlain GuجaR (@Itz_saqi479) May 12, 2025
نرمین نے لکھا کہ ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد پاکستانی خواتین کا نیا کرش ہیں۔
New Crush of Paki Girls! #AURANGZEB 🦅 🇵🇰 ✨️ pic.twitter.com/zDZiNuukGq
— نرمین 🦋 (@nfornarmin) May 11, 2025
موسیٰ ورک نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ جیسے ہی اورنگزیب احمد کالج دیر سے آیا، باقی تمام طلباء کو وقت پر آنے پر جرمانہ کر دیا گیا۔
Once Aurangzeb went late to college, all other students were fined for coming early. pic.twitter.com/lon0dLEKKd
— Musa Virk (@MusaNV18) May 11, 2025
واضح رہے کہ ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد نے بین الاقوامی میڈیا کو بتایا کہ پاک فضائیہ کو بھارت کی فضائیہ کے مقابلے 6 صفر سے کامیابی ملی۔ بھارتی فضائیہ نے چار مختلف سمتوں سے 60 جنگی طیارے، جن میں 16 رافیل بھی شامل تھے، پاکستانی حدود کی جانب روانہ کیے، جس کے بعد مزید طیارے بھیجے گئے اور مجموعی طور پر 72 بھارتی طیارے پاکستانی فضائی حدود کے قریب پہنچے۔ اس کے جواب میں پاکستان نے 42 جنگی طیارے فضا میں بھیجے اور موثر دفاع کیا۔