پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر و سینیئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نوجوانوں اور خواتین کی سیاسی عمل میں شمولیت بڑی تبدیلی لا سکتی ہے۔ ان دونوں طبقات کی معاشرے میں سب سے زیادہ آبادی ہے۔
لاہور میں پارٹی کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوجوانوں اور خواتین کو اپنے بہتر مستقبل کے لیے درست سیاسی فیصلے کرنا ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو فیصلہ سازی میں شامل کرنے کا مقصد اُن کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہے۔ نوجوانوں کو پاکستان سے مایوس کرنے کی منظم سازش ناکام بنائیں گے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازشریف کی زیرصدارت جائزہ اجلاس
اجلاس میں پنجاب بھر میں یوتھ اور خواتین ونگز کی جاری مہم کا جائزہ لیا گیا
اجلاس میں کیوآر کوڈ کے ذریعے نوجوانوں اور خواتین کی پارٹی میں شمولیت کے عمل کی پیش رفت پر غور ہوا
مریم نوازشریف… pic.twitter.com/QAnBv1Zj7z
— PMLN (@pmln_org) May 2, 2023
مریم نواز نے کہا کہ نوجوان مستقبل کی قیادت ہیں، انہیں قوم کا معمار اور بااختیار بنائیں گے۔ خواتین کی سیاسی عمل میں شمولیت سے استحصال کا خاتمہ ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو پاکستان کے خلاف کرنے کی فارن فنڈڈ مہم چلائی جارہی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے لاہور میں پارٹی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں پنجاب بھر میں یوتھ اور خواتین ونگز کی جاری مہم کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں کیوآر کوڈ کے ذریعے نوجوانوں اور خواتین کی پارٹی میں شمولیت کے عمل کی پیش رفت پر غور کیا گیا۔
مریم نواز نے پنجاب بھر میں نوجوانوں اور خواتین کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کے عمل پراطمینان کا اظہار کیا اور رجسٹریشن میں بھرپور شرکت پر خواتین اور نوجوانوں کا شکریہ ادا کیا۔