شہید حوالدار محمد نوید کی نماز جنازہ لاہور میں ادا کردی گئی۔
نماز جنازہ میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ شریک ہوئے۔
اس کے علاوہ شہید کے عزیز و اقارب، انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور سول و عسکری حکام بھی شریک تھے اور پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نےشہید حوالدار محمد نوید کے جسد خاکی کو سلامی دی۔
یہ بھی پڑھیے: نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 3 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 5 افراد شہید، جوابی کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک
شرکا نے شہید حوالدار محمد نوید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے حوالدار محمد نوید کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ شہید حوالدار محمد نوید نے دفاع وطن کے دوران شہادت کا بلند رتبہ پایا، ہماری تمام تر ہمدردیاں شہید کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہید حوالدار محمد نوید کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، بہادر سپوت کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔