سول ڈیفینس پنجاب کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے 500 ملین روپے فنڈز جاری

منگل 13 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر دفاع وطن کے لیے محکمہ داخلہ پنجاب نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے سول ڈیفنس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے 500 ملین روپے کے فنڈز جاری کردیے ہیں۔

ترجمان صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق حالیہ فنڈز سے جدید آلات مائن ڈٹیکٹر، سنیک کیمرے، الیکٹرک سائرن، آگ بجھانے کے آلات، بم دھماکے سے بچاؤ کے بلینکٹ اور آئی ٹی کا سامان لیا جائے گا۔

سیکریٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل نے محکمہ سول ڈیفنس کو 10 لاکھ رضاکاروں کی رجسٹریشن کا ٹارگٹ بھی دیا ہے،

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں سول ڈیفینس اور ریسکیو 1122 کی فرضی مشقوں کا آغاز

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق سول ڈیفنس کے لیے گرانٹ محکمہ داخلہ کے انٹرنل سیکیورٹی فنڈ سے دی گئی ہے، 50 کروڑ کی گرانٹ سے سول ڈیفنس کے لیے جدید آلات خریدے جائیں گے۔ ان آلات میں مائن ڈٹیکٹر، اسنیپ کیمرے، الیکٹرک سائرن، آگ بجھانے کے آلات، بم دھماکے سے بچاؤ کے بلینکٹ اور آئی ٹی کا سامان شامل ہے۔

ماڈرن آلات کی بدولت ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے سول ڈیفنس کی استعداد کار میں اضافہ ہوگا، سول ڈیفنس کے جدید آلات کی خریداری کے لیے فنڈز کی منظوری کابینہ کمیٹی برائے امن و امان نے دی۔

سول ڈیفنس قانونی تقاضوں پر عمل کرتے ہوئے رواں مالی سال کے دوران گرانٹ کو استعمال کرے گا۔ دوسری جانب سول ڈیفنس صوبہ بھر میں نوجوانوں کو رجسٹریشن کے بعد رضاکار کی تربیت فراہم کرے گا۔

مزید پڑھیں:پنجاب بھر کے اضلاع میں ڈرون پروٹوکول پر عملدرآمدیقینی بنانے کی ہدایت  

سیکریٹری داخلہ پنجاب کی ہدایت پر گزشتہ 5 دنوں میں سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122 نے صوبہ بھر میں 118,289 افراد کو تربیتی مشقیں کروائی ہیں۔ ان تربیتی مشقوں میں دشمن کے حملے یا حادثے کی صورت میں ہنگامی انخلا، آگ بجھانے اور فرسٹ ایڈ کے بارے میں سکھایا گیا۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ صوبہ بھر میں جاری تربیتی مشقوں کے دوران طلبا اور دیگر شہریوں کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کیے لیے رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ دفاع وطن کے لیے سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122 صوبہ بھر میں مشترکہ تربیتی مشقیں کروا رہے ہیں، سول ڈیفینس کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی تیاری مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت میں ہیڈماسٹر کا سرکاری افسر پر بیلٹ سے حملہ، ویڈیو وائرل

’وفاقی حکومت جواب دے‘، بلاول بھٹو کا ایک بار پھر بینظیر انکم سپورٹ کے تحت سیلاب زدگان کی مدد پر زور

قدرت کے ننھے چراغ کہاں گئے؟

جائیداد تنازعات میں اوور سیز کو فوری انصاف ملے گا، حکومت کا خصوصی عدالتیں بنانے کا اعلان

گردشی قرضے کے خاتمے کی اسکیم کا آغاز، وزیر اعظم شہباز شریف کی نیویارک سے ورچوئل شرکت

ویڈیو

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

’میڈ اِن پاکستان‘ نمائش: پاکستانی مصنوعات کی بنگلہ دیش میں دھوم مچ گئی

بلوچستان کی نئی ایوی ایشن پالیسی صوبے میں فضائی آپریشنز میں اضافہ کرے گی؟

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی