افواج پاکستان کی جانب سے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے بعد ملک بھر میں اظہار تشکر ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے، وفاقی دارالحکومت میں اسلام آباد پولیس کی جانب سے پاک فوج کے حق میں ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
ریلی میں سرکاری عہدیداروں کی جانب سے پوری قوم کو 10 مئی کی تاریخی فتح کی مبارکباد دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں آپریشن بنیان مرصوص: پاک فوج کے بارے میں عوامی رائے کیا ہے؟
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے کہاکہ ہماری مسلح افواج نے سیسہ پلائی دیوار بن کر دشمن کا مقابلہ کیا جوقابل ستائش ہے۔
انہوں ںے کہاکہ یہ پوری مسلم امہ، پاکستان اور مسلح افواج کی جیت ہے، یہ جیت پوری دنیا کے لیے پیغام ہے کہ ہم اپنا دفاع کرنا بخوبی جانتے ہیں۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر راولپنڈی عامر خٹک نے کہاکہ اپنی افواج، غازیوں، شہیدوں اور ان کے اہل خانہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
ایس ایس پی سی ٹی ڈی حمزہ ہمایوں کا کہنا تھا کہ 10 مئی یوم تشکر کی حیثیت رکھتا ہے، پاکستان کے عوام نے دنیا کو بتا دیا کہ پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
یہ بھی پڑھیں رافیل جیٹ طیاروں کا تازہ ترین بحران، ڈیسالٹ ایوی ایشن شیئرز کی قیمت میں کمی کا رجحان
واضح رہے کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت نے پاکستان کے مختلف علاقوں پر میزائل فائر کیے تھے، جس کے جواب میں پاک فوج نے بھارت میں گھس کر کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی فوجی تنصیبات تباہ کردیں۔