ننھا اعزازی کیپٹن: پاک فوج نے کراچی کے رہائشی بچے کی خواہش پوری کردی

منگل 13 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک فوج نے کراچی کے رہائشی ننھے بچے کی خواہش پوری کرتے ہوئے ایک دن کے لیے اعزازی کیپٹن کے عہدے سے نواز دیا۔

عثمان عقیل کالسی فیلیائسز (Calciphylaxis) کے مہلک مرض میں مبتلا ہیں، جنہوں نے پاک فوج میں بطور آفیسر ایک دن گزارنے کی درخواست کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں آپریشن بنیان مرصوص: پاک فوج کے بارے میں عوامی رائے کیا ہے؟

کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر نے ننھے عثمان عقیل کی خواہش پوری کرتے ہوئے کور ہیڈکوارٹرز کراچی میں مدعو کیا۔ کور کمانڈر نے بچے کے جذبے کو سراہا اور اس کو خراج تحسین پیش کیا۔

بچے نے والدہ کے ہاتھوں کیپٹن کے عہدے کے رینک لگائے اور پاک فوج کے ساتھ پورا دن گزارا۔ ننھے عثمان عقیل کو پاک فوج کے زیراستعمال مختلف ہتھیاروں کا فائر کروایا گیا۔

عثمان عقیل کو پاک فوج کی ٹریننگ اور آپریشنز کے طریقہ کار سے بھی آگاہی دی گئی۔

اس موقع پر ننھے عثمان عقیل کا کہنا تھا کہ آج پاک فوج میں شامل ہونے کی میری خواہش پوری ہوگئی۔

انہوں نے کہاکہ میں کور کمانڈر کراچی کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے یہ موقع فراہم کیا، پاک فوج نے جس طرح آپریشن ’بنیان مرصوص‘ میں بھارت کو دھول چٹائی اس کی مثال نہیں ملتی۔

یہ بھی پڑھیں پنجاب: اسکولوں میں آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر پاک فوج سے اظہار یکجہتی

ننھے عثمان عقیل نے کہاکہ پاکستان کا بچہ بچہ اپنی پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور ہر دم دشمن سے مقابلے کے لیے تیار ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp