ٹرمپ کا پاکستان اور بھارت کو ساتھ ڈنر کرانے کی خواہش کا اظہار، ’مینیو کیا ہوگا؟‘

بدھ 14 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک-بھارت تعلقات پر اپنی ’ثالثی پالیسی‘ کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ پاک بھارت جنگ بندی قائم رہے گی اور ساتھ ہی حریف ممالک پاکستان اور بھارت کو ساتھ ڈنر کرانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ممکن ہے امریکا دونوں ممالک کے رہنماؤں کو عشائیہ پر اکٹھا کرلے، جہاں وہ باہر جا کر ایک ساتھ اچھا کھانا کھائیں، کیا یہ اچھا نہیں ہوگا؟

امریکی صدر کے اس بیان کے بعد پاکستانی سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کرتے نظر آئے۔ نصیر اعوان لکھتے ہیں کہ جو کچھ مودی کے ساتھ ہوا ہے اس کے بعد لگتا نہیں ہے کہ مودی شہباز شریف کا سامنا کرپائے گا؟

ایک ایکس صارف کا کہنا تھا کہ مینیو میں گائے کے گوشت کی نہاری، سیخ کباب اور چپل کباب کو شامل کیاجائے۔

صحافی وسیم عباسی نے ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان اور بھارت کو کھانے کے میز پر اکھٹا کرنے کے بیان پر سوال کیا کہ ’ڈنر کا مینیو کیا ہو گا‘۔

ایک صارف نے کہا کہ بھارت گائے کو ماتا کہتا ہے پاکستان گائے کے کباب بنا کر کھاتا ہے پاکستان کا کوئی وزیر مشیر سبزی دال کھانا تو دور دیکھنا بھی گوارا نہیں کرتا جبکہ انڈیا کے وزیر سبزی بھاجی کھاتے ہیں اس لیے یہ ڈنر کینسل۔

محمد نواز نے طنزاً لکھا کہ سٹارٹر میں رافیل کے باربی کیو ونگز ہوں گے۔

ایک ایکس صارف نے سوال کیا کہ آخر میں چائے تو ہو گی نا؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی