ریاستی اداروں کیخلاف غلط معلومات شیئر کرنے کے الزام میں ملزم گرفتار، پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

بدھ 14 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل سائبر کرائمز انوسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی اے) نے ریاستی اداروں کے خلاف غلط معلومات، پروپیگنڈا اور ملک میں خوف پھیلانے کے الزام میں ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملزم محمد ناظر احمد کا تعلق تحصیل دینہ، ضلع جہلم سے ہے، جس پر پیکا قانون کے  261-اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: اداروں اور ریاست کے خلاف پروپیگنڈا، گلوکار سلمان احمد پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران جان بوجھ کر مسلح افواج اور ریاستی اداروں کے سربراہان کے خلاف غلط معلومات فیسبک پر شیئر کیںم جس کا مقصد ملک میں افراتفری، خوف، لاقانونیت اور بے چینی پھیلانا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp