بہاولنگر میں اسپتال انتظامیہ کا سوال کرنے پر رپورٹر کو تھپڑ، ’کیا مریم نواز ایکشن لیں گی؟‘

بدھ 14 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں میکلوڈ گنج بہاولنگر کے اسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے نمائندہ پر حملہ کیا گیا اور دوران کوریج صحافی اور کیمرہ مین پر اسپتال کے ملازمین نے تھپڑوں کی برسات کردی۔

صحافی اظہر ندیم رپورٹ کر رہے تھے کہ میکلوڈ گنج کے اسپتال میں کوئی ڈاکٹر ڈیوٹی پر نہیں ہے اور مریض اسپتال میں خوار ہورہے ہیں اسی کوریج کے دوران حاجی محمد نامی ملازم نے صحافی اظہر ندیم کو تھپڑ مارا اور ہاتھا پائی کے دوران صحافی زخمی بھی ہوئے۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر سخت ردعمل دیا گیا۔

 صحافی خرم اقبال نے لکھا کہ یہ تھپڑ رپورٹر کو نہیں، پورے معاشرے کو پڑا ہے، ان لوگوں کی بدمعاشی دیکھیں جہاں رپورٹر کو اِس لیے تھپڑ پڑے کہ وہ علاج و معالجے کی سہولیات نہ ہونے پر آواز بلند کر رہا تھا، انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کو بھی دیکھیں۔

کاشف بلوچ نے لکھا کہ بہاولنگر اسپتال میں رپورٹر کے سوال پوچھنے پر انتظامیہ نے تھپڑ مار دیا، کیا مریم نواز اس پر کوئی ایکشن لیں گی؟

سلمان درانی لکھتے ہیں کہ رپورٹر کو اِس لیے تھپڑ پڑے کہ وہ علاج و معالجے کی سہولیات نہ ہونے پر آواز بلند کر رہا تھا۔

رپورٹر کی جانب سے اس واقعے کی ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی جبکہ صحافی کو تھپڑ مارنے والے نائب قاصد حاجی محمد کو 90 دن کے لیے معطل بھی کر دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp