وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم 9 مئی والے نہیں، 10 اور 28 مئی والے ہیں۔
فیصل آباد میں سی ایم پنجاب لیپ ٹاپ پروگرام و ہونہار اسکالرشپ فیز 2 کی دوسری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا کہ بچوں کی والہانہ محبت و جوش کی تہہ دل سے شکر گزار ہوں، مجھے یقین ہے کہ ان بچوں کو بھی اس پر فخرہوگا کہ جس دشمن سے ہمارا مقابلہ تھا وہ سائز اور وسائل سے ہم سے بڑا تھا، جس طرح ہماری افواج اور قوم نے مل کر دشمن کا مقابلہ کیا، وہ واقعی بنیان مرصوص تھا۔
جس دشمن کاہم سے مقابلہ تھا وہ سائز اور ریسورسز میں بھی ہم سےبڑاتھا افواج پاکستان نے جس طرح یہ جنگ لڑی اور قوم نے جس طرح ایک قوم بن کرجنگ لڑی پاکستان کیلئے اس سے بڑادن کوئی نہیں ہوسکتا ، مریم نواز pic.twitter.com/73qpRm0FCe
— WE News (@WENewsPk) May 14, 2025
مریم نواز شریف نے کہا کہ جس طرح افواج پاکستان نے یہ جنگ لڑی اور قوم فوج کے شانہ بشانہ کھڑی رہی، پاکستان کے لیے اس سے بڑا تاریخی مسرت بھرا لمحہ اور کوئی نہیں ہوسکتا، آج ہمیں پاکستانی ہونے پر بہت فخر ہے، پاکستان کے بچوں کا سر فخر سے بلند ہے اور ہمیشہ بلند رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کا غرور فضاؤں میں راکھ ہوگیا، مریم نواز کا پاک فضائیہ کو خراجِ تحسین
انہوں نے کہا کہ جس طرح لیپ ٹاپ اور اسکالت شپ بچوں کے اچھے مستقبل کی ضمانت ہیں، اسی طرح جو ہم جنگ جیتے ہیں، یہ صرف ہم جنگ نہیں جیتے بلکہ آپ سب کا مستقبل بھی محفوظ اور روشن ہوا ہے، جس میں آپ ایک قوم بن کے سر اٹھا کے، فخر سے جی سکتے ہو۔
رفال وہ جہاز ہے جس کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ اس کو کوئی گرا نہیں سکتا 9 مئی کو جن جہازوں کو جلایا گیا، اُنہی جہازوں اور پائلٹس نے آج رافیل کو مار گرایا ،مریم نواز شریف pic.twitter.com/vbRfIjq9pD
— WE News (@WENewsPk) May 14, 2025
ان کا کہنا تھا کہ میں جب اسکالر شپ دینے بچوں کے پاس آتی تھی تو ان کو یہی بات سمجھاتی تھی کہ یہ جو آپ کو نفرت سکھائی جارہی ہے، یہ جو آپ کو تقسیم سکھائی جارہی تھی، نفرت پیدا کی جارہی تھی کہ یہ ادارے ہمارے نہیں ہیں، ان پر حملہ کردو، جو جہاز ہم نے شاہراؤں پر سیمبل کے طور پر لگائے ہوئے تھے کہ یہ ہماری پاک فضائیہ کا فخر ہیں، انہی جہازوں کو زمین بوس کیا گیا، انہی جہازوں کو آگ لگا کر جلایا گیا اور آج انہی جہازوں اور پاک فضائیہ کے جوانوں نے رافیل کو مار گرایا۔
ہم آج وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سپہ سالار افواج پاکستان جنرل عاصم منیر، چیف آف ایئر سٹاف جنرل ظہیر احمد بابر ، نواز شریف اور ہر اس سپاہی جس نے یہ کامیابی دلوائی ہم اس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ،وزیراعلیٰ مریم نواز pic.twitter.com/XWp6GbGwjo
— WE News (@WENewsPk) May 14, 2025
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ رافیل کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ اس کو کوئی گرا نہیں سکتا، آج جے ایف تھنڈرز نے رافیل کو مار گرایا، جے ایف تھنڈرز کئی سال پہلے نواز شریف نے بنوائے تھے، ان جہازوں پر نواز شریف کی تصویریں بھی لگی ہیں، ان کے بعد آنے والے حکمرانوں نے نواز شریف کے بنائے ہوئے منصوبوں پر اپنی تصویریں لگوائیں اور کچھ نہیں کیا۔
میرے بچو میں جو کہتی تھی کہ اندھی نفرت کا شکار نہیں ہونا، قوم کو ترغیب دی گئی، شہدا کی یادگاریں جلاؤ، ان کو آگ لگاؤ اُن پر جوتوں سمیت چھلانگیں لگاؤ، اُنہی شہدا کی قربانیوں کی وجہ سے آج جنگ میں ہمیں فتح ملی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز pic.twitter.com/sZN7H2y9g9
— WE News (@WENewsPk) May 14, 2025
’آج فضائیہ کے انہی جہازوں اور فضائیہ کے شاہینوں نے ہمارا سر فخر سے بلند کردیا، میں بچوں کو کہتی تھی کہ اندھی نفرت کا شکار نہیں ہونا، بچوں کو ترغیب دی گئی کہ شہدا کی یادگاروں کو جلاؤ، ان پر کھڑے ہوکر چھلانگیں لگاؤ، آج انہی شہدا کی قربانیوں کی وجہ سے ہمیں فتح ملی ہے، بنیان مرصوص کے شہدا اگر قربانی نہ دیتے تو ہمیں یہ فتح کہاں سے ملتی۔‘
جس وردی کو ڈنڈے پر ٹانگ کر تضحیک کی گئی، مذاق اُڑایا گیا ، اُسی وردی کو پہن کر فوجی جوان لڑے اور شہیدہوئے ، آج اسی وردی کی وجہ سے آپ کامیابی کا جشن منا رہے ہیں، مریم نواز شریف pic.twitter.com/PV120WRaej
— WE News (@WENewsPk) May 14, 2025
مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل طلبا کے ہاتھ میں ہے، جس وردی کو ڈنڈے پر ٹانک کے اس کی تضحیک کی گئی،اس وردی کا مذاق اڑایا گیا، آج جب آپ کامیابی کا جشن منا رہے ہیں، جب آپ ایک قوم بن کے دنیا کے نقشے پر ایک بار پھر ابھرے ہو، ایک کامیاب ملک بن کے، تو اس وردی کو پہن کے جن فوجیوں نے قربانی دی ہے، جن فوجیوں پر ڈرونز اور میزائل حملے ہورہے تھے انہوں نے یہی وردی پہنی ہوئی تھی اور انہوں نے یہی وردی پہن کر دشمن کو شکست دی۔
ہم 9 مئی والے نہیں ہم 10 اور 28 مئی والے لوگ ہیں ،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز pic.twitter.com/HDmuFGXyK3
— WE News (@WENewsPk) May 14, 2025
انہوں نے کہا کہ لوگوں کے جوش و جذبے نے بتادیا کہ ہم 9 مئی والے نہیں، ہم 10 اور 28 مئی والے لوگ ہیں، 28 مئی 1998 کو پاکستان ایٹمی پاور بنا تھا، جب انڈیا نے ایٹمی دھماکے کیے تھے تو سب نواز شریف کو یہ کہہ رہے تھے کہ دھماکوں کا جواب نہ دینا، ہماری معیشت خراب ہوجائے گی، ہم پر پابندیاں لگ جائیں گی.
’لیکن نواز شریف نے کہا کہ نہیں، یہ میرے وطن کی سلامتی اور دفاع کا معاملہ ہے، پھر پاکستان نے ایٹمی دھماکے کیے، آج کوئی دشمن ملک پاکستان کی طرف اس لیے آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھ سکتا کیوں کہ اسے پتا ہے کہ پاکستان ایٹمی پاور ہے۔‘
1998میں جب نواز شریف وزیراعظم تھے تو انڈیا نے ایٹمی دھماکے کیے جس کے بعد نوازشریف کو کہا گیا کہ آپ نے اس کا جواب نہیں دینا نہیں تو ہمارا دھماکہ ہوجائے گا ہم پر پابندیاں لگ جائیں گیں مگر نواز شریف نے دھماکے کر کے ملک کا دفاع نا قابل تسخیر بنادیا، مریم نواز pic.twitter.com/BBEoRzZjlE
— WE News (@WENewsPk) May 14, 2025
مریم نواز نے کہا کہ ہم آج وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، سپہ سالار افواج پاکستان جنرل عاصم منیر، چیف آف ایئر سٹاف جنرل ظہیر احمد بابر ، نواز شریف اور ہر اس سپاہی جس نے یہ کامیابی دلوائی ہم اس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کے طلبا کو بھی اسکالرشپس اور لیپ ٹاپس دینے کا اعلان
اس سے قبل فیصل آباد میں سی ایم پنجاب لیپ ٹاپ پروگرام ہونہار سکالر شپ فیز 2 کی دوسری تقریب کا انعقاد ہوا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر مریم نواز نے طلبا کے ہمراہ قومی ترانہ پڑھا۔تقریب میں فیصل آباد ڈویژن کے 5 ہزار 928 طلبا کو لیپ ٹاپ دیے گئے، ہونہار پروگرام کے تحت بی ایس،میڈیکل کالج کے طلبا کو اسکالر شپ بھی دی گئی۔