بھارت کا غرور فضاؤں میں راکھ ہوگیا، مریم نواز کا پاک فضائیہ کو خراجِ تحسین

بدھ 7 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھارت کے 5 جنگی طیارے مار گرانے پر پاک فضائیہ کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج بھارت کا غرور، تکبر اور جھوٹا پروپیگنڈہ فضاؤں میں جل کر راکھ ہو چکا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی فضائیہ کے تباہ شدہ طیارے کی فوٹیج منظر عام پر آگئی

وزیراعلیٰ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاک فضائیہ نے دنیا پر یہ واضح کر دیا ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ضرور ہے، لیکن اپنے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا۔ یہ صرف ایک عسکری ردعمل نہیں بلکہ ایک تاریخی لمحہ ہے جسے قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔

مزید پڑھیں: بھارت نے بچوں، عورتوں اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا، ہم نے 5 جنگی طیارے اور بڑا ڈرون گرایا، عطا تارڑ

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دنیا کو بتا دیا ہے کہ یہ وہ سرزمین ہے جسے آزمانے والے ہمیشہ پچھتاتے ہیں۔ پوری قوم کو اپنی افواج پر فخر ہے اور ہم اپنے بہادر جوانوں اور پائلٹس کو سلام پیش کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انسٹاگرام پر 90 منٹ تک کی طویل ویڈیوز پوسٹ کرنے کا نیا فیچر متعارف

سی پیک نے معیشتوں کو جوڑا، چین پاکستان انفارمیشن کوریڈور ذہنوں کو جوڑے گا، عطا اللہ تارڑ

سیکیورٹی فورسز کے 67 بڑے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز: داعش کے 50 سے زائد دہشتگرد ہلاک، 100 سے زائد گرفتار

پاکستان کو بدنام کرنے کی نئی سازش پکڑی گئی، طالبان انٹیلی جنس  کا اعترافی بیانات پر مبنی منفی منصوبے پر کام جاری

شاندانہ گلزار کے بیان پر علی امین گنڈاپور کا سخت ردعمل، مبینہ لیکڈ آڈیو سامنے آگئی

ویڈیو

پاکستانی ہر حال میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، شاہراہ دستور پر ارکان پارلیمنٹ اور عوام کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

چار دیواری نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں