گاندھی جی کے پوتے ارون منی لال چل بسے

منگل 2 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

موہن داس کرم چند گاندھی کے پوتے ارون منی لال گاندھی کولہا پور، مہاراشٹر میں چل بسے۔ ان کی عمر 89 برس تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ارون گاندھی کے بیٹے تشار گاندھی نے منگل کو ٹوئٹ کر کے یہ اطلاع دی۔ ارون گاندھی گزشتہ کئی دنوں سے بیمار تھے۔

ارون گاندھی مہاتما گاندھی کے دوسرے بیٹے منی لال گاندھی کے بیٹے ہیں۔ وہ 14 اپریل 1934 کو ڈربن، جنوبی افریقہ میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد ’انڈین اوپینین‘ کے ایڈیٹر تھے جب کہ ان کی والدہ اسی اخبار کی پبلشر تھیں۔

انہوں نے اپنے دادا کے راستے پر چلتے ہوئے سماجی و سیاسی مسائل پر ایک کارکن کے طور پر کام کیا۔

ارون گاندھی نے کچھ کتابیں بھی لکھیں جن میں دی گفٹ آف اینگر: اینڈ ادر لیسنز فرام مائی گرینڈ فادر مہاتما گاندھی نمایاں ہے۔ وہ سنہ 1987 میں اپنے خاندان کے ساتھ امریکا میں آباد ہو گئے تھے جہاں انہوں نے کرسچن برادرز یونیورسٹی میں عدم تشدد سے متعلق ایک انسٹی ٹیوٹ بھی قائم کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قازقستان کا ‘ابراہیم معاہدوں’ میں شمولیت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا عندیہ

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

پیپلز پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی بیشتر تجاویز مسترد کردیں

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟