اگلے بجٹ میں رائیڈ ہیلنگ سروسز پر سیلز ٹیکس عائد ہونے کا امکان

جمعرات 15 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اسلام آباد میں کام کرنے والی رائیڈ ہیلنگ سروسز پر سیلز ٹیکس عائد کرنے پر غور کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں کیب ایگریگیٹرز پر 4 فیصد سیلز ٹیکس لگانے کی تجویز پر غور کر رہا ہے۔ اس وقت وفاقی دارالحکومت میں رائیڈ ہیلنگ سروسز پر کوئی سیلز ٹیکس عائد نہیں کیا جاتا۔

دوسری جانب پنجاب، سندھ، اور خیبر پختونخوا کی صوبائی ریونیو اتھارٹیز پہلے ہی ان سروسز پر 5 فیصد سیلز ٹیکس وصول کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: ابوظہبی میں خودکار روبوٹیکسی سروس، 2026 میں مکمل آغاز کا منصوبہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے رواں سال کے بجٹ میں بھی یہ تجویز شامل کی تھی، تاہم آخری لمحات میں اسے فنانس بل سے نکال دیا گیا تھا۔

پاکستان میں مختلف شہروں میں کئی رائیڈ ہیلنگ کمپنیاں کام کر رہی ہیں جن میں ان ڈرائیو، کریم، بائیکیا، جگنو اور یانگو شامل ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ مارکیٹ شیئر ان ڈرائیو کے پاس ہے، جو ملک بھر میں 60 فیصد سے زائد حصے پر قابض ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp