علیمہ خان کا گوہر خان کو پی ٹی آئی چیئرمین ماننے سے انکار

جمعرات 15 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عمران خان کی بہن علیمہ خان نے واضح طور پر کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ہیں اگر کسی کو شک ہے تو وہ کچھ نہیں کرسکتی۔

انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان پارٹی کے چیئرمین ہیں کیونکہ سب کو اجازت لینے کے لیے عمران خان کے پاس جانا پڑتا ہے، تو بھر چیئرمین عمران خان ہی ہوئے۔

علیمہ خان کے مطابق بیرسٹر گوہر علی خان کو عہدہ عمران خان نے ہی دیا تھا تاکہ وہ ان کا پیغام پارٹی تک پہنچا سکیں، اس موقع پر ان سے پوچھا گیا کہ کیا بیرسٹر گوہر ان کا پیغام پہنچا نہیں رہے تو علیمہ خانم کا کہنا تھا کہ انہیں جو کہنا تھا بتا دیا ہے۔ ’چیئرمین عمران خان ہیں۔‘

یہ بھی پڑھیں: بات چیت نہیں ہو رہی، وزیراعظم کی مذاکرات کی پیشکش کا خیرمقدم کیا ہے، بیرسٹر گوہر

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرعلی خان نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت سے کسی قسم کی ڈیل اور مذاکرات کی تردید کی ہے، انہوں نے دوٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ عمران خان بے گناہ ہیں، وہ ناحق اور بے بنیاد مقدمات میں قید ہیں، اور وہ کسی بھی قسم کی سودے بازی یا ڈیل نہیں کریں گے۔

بیرسٹر گوہر نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے پارلیمنٹ کے فلور پر دی جانے والی مذاکرات کی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس پیشکش کو سراہا ہے، تاہم اس حوالے سے پارٹی کے بانی عمران خان اور قیادت سے مشاورت کے بعد جواب دیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز کی ملاقات پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا اہم بیان

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

ویڈیو

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی