سوشل میڈیا پر پنجاب کے ضلع بہاولپور کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون کی گاڑی بے قابو ہو کر نجی بینک کے دروازے میں جا لگی جس سے بینک کے شیشے ٹوٹ گئے اور خاتون ڈرائیور زخمی ہو گئیں جبکہ گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق خاتون نے جلد بازی میں بریک کی بجائے ریس دبا دی تھی جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔
بہاولپور میں خاتون ڈرائیور نے تیز رفتار گاڑی بینک میں گھسا دی تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر مسلم کمرشل بینک کے دروازے میں جا لگی، ریسکیو 1122 کے مطابق خاتون نے جلد بازی میں بریک کی بجائے ریس دبا دی تھی جسکی وجہ سے حادثہ پیش آیا حادثے میں بینک کے شیشے ٹوٹ گئے حادثے میں خاتون… pic.twitter.com/SZ0YOrLMmo
— Ghazanfar Abbas (@ghazanfarabbass) May 15, 2025
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے کیے گئے۔ افی نامی صارف نے لکھا کہ خاتون نے بریک کی بجائے ریس دبا دی اور گاڑی سیدھی بینک میں جمع ہو گئی۔
خاتون نے بریک کی بجائے ریس دبا دی
گاڑی سیدھی بینک میں جمع ہو گئی pic.twitter.com/dxbmDQxVaC— iffi (@iffiViews) May 15, 2025
ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ غلطی بینک کی ہے جو راستے میں آ گیا تھا۔
غلطی بنک کی ہے جو راستے میں آگیا
— Raja Afaq Arshad Janjua (@RajaAfaqArshad2) May 15, 2025
نصیر باجوہ نے لکھا کہ بینک والے گاڑی کی قسط مانگنے آئے تھے خاتون نے گاڑی ہی واپس کر دی۔
بنک والے گاڑی کی قسط مانگنے آئے تھے اس نے گاڑی ہی واپس کر دی۔
— Naseer Bajwa (@Bajwa8686) May 15, 2025