تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار نے ججز کو سر عام دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ عوام عمران خان کے ساتھ ہونے والی ناانصافی پر ان ججز کے گھروں میں گھس جائیں گے۔
شاندانہ گلزار کا کہنا تھا کہ بیرسٹر سلمان اکرم راجہ شریف آدمی ہے اس لیے عدالتوں کے دروازے کھٹکھٹاتے ہیں، ہم دروازہ کھٹکھٹانے والوں میں سے نہیں، دروازہ توڑنے والوں میں سے ہیں۔ 26ویں آئینی ترمیم کی ایسی کی تیسی اور ان ججز کی بھی ایسی کی تیسی۔ ان کا کہنا تھا کہ جو عمران خان کے ساتھ نا انصافی کرے گا عوام ان کے گھروں گھسے گی۔
Shandana Gulzar on Fire 🔥
ہم دروازہ کھٹکھٹانے والوں میں سے نہیں، دروازہ توڑنے والوں میں سے ہیں۔ 26ویں آئینی ترمیم کی ایسی کی تیسی اور ان ججز کی بھی ایسی کی تیسی، شاندانہ گلزار pic.twitter.com/cst2daTHGq— Awais Yousaf Zai (@awaisReporter) May 15, 2025
راجہ کبیر نے شاندانہ گلزار کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی صاحب اپنی سیکیورٹی بڑھائیں کیونکہ ایک اور 9 مئی کی دھمکی آ چکی ہے۔
بریکنگ نیوز
تحریک انصاف کی شاندانہ گلزار نے سپریم کورٹ کے ججز کو ایسی کی تیسی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ عوام عمران خان کے ساتھ ہونے والی ناانصافی پر ان ججز کے گھروں میں گھس جائے گی
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی صاحب اپنی سکیورٹی بڑھائیں کیونکہ ایک اور 9 مئی کی دھمکی اچکی ہے pic.twitter.com/Mmt5zPwWOy— Raja Kabeer ™ (@kabeerraja786) May 15, 2025
حسن علی نے لکھا کہ شاندانہ گلزار کی جانب سے ملنے والی اس دھمکی پر توہین عدالت تو لگنی چاہیے۔
شاندانہ گلزار کی ججز کو سرے عام دھمکی
عوام ججز کے گھروں میں گھس جائیں گے
اس دھمکی پر توہین عدالت تو لگنی چاہیئے pic.twitter.com/OkcsTgrhYV
— Hasan Ali™ (@The_Hasan7) May 15, 2025
شاہد اسلم لکھتے ہیں کہ یہ نہیں چاہتے عمران خان جیل سے باہر آئیں اس لیے بغیر سوچے سمجھے ایسے بیان دیتے ہیں۔
اے نہیں چاندے اوہ باہر آوے، نہ کوئی منطق نہ کوئی سمجھ بوجھ بس ایسے بیان ٹھوک دو
— Shahid Aslam (@ShahidAslam87) May 15, 2025
ایک ایکس صارف نے کہا کہ شاندانہ گلزار کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے یہ اداروں اور عدلیہ کو کھلی دھمکیاں دے رہی ہیں۔
اس بیان کی وجہ سے فوری طور پر اس کو گرفتار کریں
یہ عدلیہ اور اداروں کو کھلی دھمکی دی رہئ ہے@1s1pk @OfficialDGISPR @GovtofPakistan @ICT_Police @FIA_Agency @miandawoodadv https://t.co/5Ss09B81PN— Muhammad Mohsin Khan (@MMohsin_Khan_92) May 15, 2025














