اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک کے زر مبادلہ کے ذخائر کی تفصیلات جاری کردیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاک افغان تعلقات میں بہتری، تجارت 3 گنا بڑھانے کا ہدف
رپورٹ کے مطابق مجموعی سیال ذخائر 09 مئی 2025 کو 15،613.8 ملین ڈالر تھے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی تحویل میں زر مبادلہ ذخائر 10،403.1 ملین ڈالر ہیں۔ کمرشل بینکوں کی تحویل میں زر مبادلہ کے خالص ذخائر 5،210.7 ملین ڈالر ہیں۔
بینک کے مطابق زر مبادلہ کے مجموعی سیال ذخائر 15,613.8 ملین ڈالر۔ 09 مئی 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر 71 ملین ڈالر کے اضافے سے 10،403.1 ملین ڈالر ہو گئے۔
مزید پڑھیے: کیا پاکستان نے واقعی معاشی کرشمہ انجام دے دیا؟
13 مئی 2025 کو اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے ای ایف ایف پروگرام کے تحت 760 ملین ایس ڈی آر (1,023 ملین ڈالر) کی دوسری قسط موصول ہوئی۔
یہ رقم 16 مئی 2025ء کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے لیے اسٹیٹ بینک کے زر مبادلہ ذخائر میں ظاہر کی جائے گی۔