میکسیکو نے معروف یوٹیوبر مسٹر بِیسٹ سے معاوضے کا تقاضا کیوں کیا؟

جمعہ 16 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اپنے چاکلیٹ برانڈ کی تشہیر کے لیے ملکی آثار قدیمہ کی تصاویر استعمال کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے میکسیکو نے مشہور یوٹیوبر مسٹر بِیسٹ کی پروڈکشن کمپنی سے معاوضے کا مطالبہ کیا ہے۔

مایا کے کھنڈرات کا دورہ کرنے والے سوشل میڈیا اسٹار مسٹر بِیسٹ کی یوٹیوب پر، جہاں ان کے 395 ملین سبسکرائبرز ہیں، ایک ویڈیو کو 10 مئی سے لے کر اب تک 60 ملین بار دیکھا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’ایگ آن سپون‘ میکسیکو میں نیا انوکھا عالمی ریکارڈ قائم

متنازع ویڈیو میں، جس کا عنوان ’میں نے 2 ہزار سال قدیم مندروں کی کھوج کی‘ ہے، سوشل میڈیا انفلوئینسر مسٹر بِیسٹ متاثرکن مایا کے قدیم شہروں بشمول جنوب مشرقی میکسیکو میں واقع کلاکمل اور چیچن اِڑزا  سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔

مسٹر بِیسٹ چیس سینٹر میں مائیکروفون کے ساتھ

مسٹر بِیسٹ نے ایک اہرام میں داخل ہونے کے بعد کہا کہ انہیں یقین نہیں آرہا کہ حکومت انہیں ایسا کرنے دے رہی ہے، مسٹر بِیسٹ کے اس اعتراف کو متعدد صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا، جنہوں نے شکایت کی کہ مسٹر بیسٹ کو میکسیکو کے محدود علاقوں تک رسائی دی گئی جو فقط مقامی شہریوں کو حاصل ہے۔

مزید پڑھیں: میکسیکو کی ریاست ویراکروز میں میئر کی خاتون امیدوار سمیت 5 افراد ہلاک

بدھ کو میکسیکو کی صدر کلاڈیا شینبام نے ان شرائط کی وضاحت کا تقاضا کیا جن کے تحت یوٹیوبر کو آثار قدیمہ تک رسائی دی گئی۔

ویڈیو میں، مشہور یوٹیوبر اپنے برانڈ کے ناشتے کی تشہیر بھی کرتے نطر آتے ہیں، جنہیں اشتہارات کی زبان میں ’مایانز اپرووڈ‘کہتے ہیں، یہی وہ بنیادی نکتہ ہے جس پر میکسیکن نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف آرکیالوجی اینڈ ہسٹری کی جانب سے ایک سرکاری شکایت کی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

شفیع جان کا ٹی ٹی پی کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے سے گریز، سلمان اکرم راجا نے مؤقف رد کردیا

بنگلہ دیش میں اپوزیشن جماعت بی این پی کے رہنما عزیز الرحمان فائرنگ سے جاں بحق

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟