S-400  سسٹم کی تباہی چھپانے کی بھارتی کوشش ناکام، مودی کی تصویر پرانی نکلی

جمعہ 16 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کے مؤثر ترین جواب نے بھارتی فوج کو جس ہزیمت سے دوچار کیا اس میں رافیل کے علاوہ روسی ساختہ S-400  سسٹم کی تباہی بھی شامل ہے۔

پاکستان کی جانب سے اس سسٹم کی تباہ ہونے کے دعویٰ کے ساتھ ثبوت بھی دنیا کے سامنے پیش کر دیے گئے تھے، تاہم بھارت اپنے نقصان کو نسبتاً کم ثابت کرنے کی کوشش میں S-400  سسٹم کی تباہی سے انکاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:’برہموس میزائل ڈپو تباہ ہوگیا‘، بھارتی ادارے نے پاکستانی مؤقف کی تصدیق کردی

اس سلسلے میں بھارتی وزیر اعظم کی ایک تصویر زیر گردش ہے، جس میں انہیں ادھم پور میںS-400  سسٹم کے سامنے کھڑے دکھایا گیا ہے۔ مگر اب یہ بات کھل کر سامنے آگئی ہے کہ یہ 2019 کی ایک پرانی تصویر ہے۔

اس بات کو اس وقت بھی تقویت ملی جب جو معروف بھارتی صحافی شیو ارور کی جانب سے اس سسٹم کے ساتھ تصویر شیئر کی گئی ہے، اور جس میں دھوکا دینے کی کوشش کی گئی کہ جیسے یہ حالیہ تصویر ہو، مگر صارفین جلد ہی بھانپ گئے کہ یہ تصویر پہلے پہلے 2019 میں پوسٹ کی گئی تھی۔

مودی کی اس تصویر کے پرانے ہونے کے انکشاف کے بعد بھارت میں ایک نیا تنازع کھڑا ہوگیا ہے، اور عوام S-400  سسٹم کی تباہی کو چھپانے کی حکومتی کوششوں کو شک کی نظر سے دیکھ رہے ہیں۔

S-400  سسٹم کے سامنے کھڑے مودی کی اس تصویر کو بھارت دفاعی صلاحیتوں کے لیے ایک بڑے دھچکے کے علامتی اعتراف کے طور پر تعبیر کیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp