مقدمے کے فیصلے میں تاخیر پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا قیدی سے اظہار افسوس

جمعہ 16 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنوں جیل دورے کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے بہادر خان نامی قیدی سے ملاقات کی اور سپریم کورٹ کی جانب سے اس کے مقدمے کا فیصلہ تاخیر سے دیے جانے پر افسوس کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ: زیرالتوا مقدمات تاریخ کی بلند ترین سطح پر، تعداد کہاں تک پہنچ گئی؟

جیل حکام کے مطابق سزا یافتہ قیدیوں میں بہادر خان کا کیس باقی قیدیوں کی نسبت سب سے زیادہ عرصے سے سپریم کورٹ میں زیرالتوا رہا۔

اُس کا کیس سنہ 2019 سے زیرالتوا تھا جس کا حال ہی میں فیصلہ آیا ہے۔ چیف جسٹس یحیٰی آفریدی نے اس پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ واضح پالیسی کے باوجود کہ سزا یافتہ قیدیوں میں سے کسی کا مقدمہ بھی سنہ 2024 سے آگے نہیں جانا چاہیے تھا۔

چیف جسٹس کو بتایا گیا کہ بہادر خان کیس کا فیصلہ حال ہی میں 23 اپریل 2025 کو آیا ہے۔ قیدیوں سے بارہا کہا گیا کہ اگر کسی کو کوئی شکایت ہے تو بتائیں لیکن جیل حکام کی موجودگی میں کوئی نہیں بولا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ بین الاقوامی قوانین اور آئینی اصولوں کے تحت جیل نظام میں شفافیت، انسانی سلوک اور احتساب کے عمل کو یقینی بنایا جائے۔

مزید پڑھیے: عدالتوں پر مقدمات کا بوجھ کم کرنے کی ضرورت ہے، جسٹس منصور علی شاہ

انہوں نے ڈی پی او کو ہدایت کی کہ ملزمان کی فرد جرم بروقت عدالتوں میں پیش کی جائے اور محکموں کے درمیان تعاون کو بہتر بنانے کے لئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اپنا کردار ادا کرتے ہوئے کرمینل جسٹس کوآرڈینیشن کمیٹی کو فعال بنائیں۔ چیف جسٹس نے ججز اور عدالتوں کے لیے حفاظتی اقدامات کا بھی بغور جائزہ لیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیٰی آفریدی نے مشکل حالات میں فرائض انجام دینے والے پشاور ہائیکورٹ بنوں بینچ کے ججز سے یکجہتی کے لیے دورہ کیا۔

سپریم کورٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق اُنہوں نے زور دیا کہ انصاف پر مبنی، مؤثر اور بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے ججز اور خاص طور پر ضلعی عدلیہ کے ججز کی حفاظت اور آزادی کو یقینی بنانا ضروری ہے۔

دورے کے دوران چیف جسٹس کی پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ سے ملاقات ہوئی جس میں ادارے اور وکلا کی استعدادِ کار بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔

انہوں نے کرک، بنوں، لکی مروت اور شمالی وزیرستان کی ضلعی عدلیہ سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں ججز کی بیرون ملک ٹریننگ، میرٹ پر ترقی اور پسماندہ علاقوں میں زیادہ لائق ججز کے تقرر پر بات چیت کی گئی۔ انہوں نے بنوں جیل اور اصلاحی مرکز کا دورہ بھی کیا۔

مزید پڑھیں: زیر التوا مقدمات کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی متحرک

چیف جسٹس نے عدالتی نظام میں آٹومیشن اور مصنوعی ذہانت کے نفاذ کی فوری ضرورت پر زور دیا۔ چیف جسٹس نے ٹریننگ ماڈیولز کی تیاری پر بھی گفتگو کی اور کہا کہ ٹریننگ ماڈیولز وکلا کی عملی تربیت کے لیے استعمال ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ