زیر التوا مقدمات کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی متحرک

جمعرات 7 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف جسٹس آف پاکستان (سی جے پی) یحییٰ آفریدی نے عدالتی نظام میں خرابیوں کی تشخیص اور ان کے تدارک کے لیے زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے طویل مقدمہ بازی سے متعلق کیا ریمارکس دیے؟

جمعرات کو سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے پہلے قدم کے طور پر ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے ماہرین پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی ہے جو عدالتی نظام میں پائی جانے والی خرابیوں کی تشخیص اور پھر ان کے تدارک کے لیے کام کرے گی۔

اعلامیے کے سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے ٹیم عدالتی نظام کی خرابیوں کی تشخیص کا جائزہ لے کر ایک قابلِ عمل حل تجویز کرے گی، جس میں اثرات کا جائزہ لینے کے لیے معیاد مقرر کی جائے گی، اس کے علاوہ ٹیم قلیل مدتی اور وسط مدتی اصلاحات بھی تجویز کرے گی۔

مزید پڑھیں:آئینی بینچز کی تشکیل سے متعلق اہم پیشرفت، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا

اعلامیے کے مطابق عدالتی اصلاحات کے لیے اٹھائے گئے مجوزہ قدم کے بنیادی اغراض و مقاصد یہ ہوں گے کہ کیسے دستیاب وسائل اور قانونی دائرہ کار کے اندر رہتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے عدالتوں میں لمبے عرصے سے زیر التوا مقدمات کے بوجھ کو کم کیا جاسکتا ہے، کس طرح سے عدالتی نظام کو فعال، سہل اور قابلِ رسائی بنا کر عوامی امنگوں سے ہم آہنگ کیا جا سکتا ہے۔

اعلامیے کے مطابق پسماندہ طبقات کے مقدمات اور معاشرے پر زیادہ اثر انداز ہونے والے مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر سنا جائے گا۔ اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے گا کہ اصلاحات کے عمل میں اس نظام سے متاثر ہونے والے تمام اسٹیک ہولڈرز کی رائے کو شامل کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جسٹس منصور علی شاہ کو اہم کمیٹی کی سربراہی سونپ دی

سپریم کورٹ آف پاکستان کے مطابق ابتدائی طور پر زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ، عدالتی عملہ، عدالتی نظام سے جڑے اہم عناصر بشمول بار کونسلز کو مشاورت کے عمل میں شریک کیا جائے گا۔ ختمی مسودہ عوام کے سامنے رکھا جائے گا جس پر وہ اپنی رائے کا اظہار کر سکیں گے۔

بعد ازاں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت انسداد دہشتگردی عدالتوں کے انتظامی ججز سے متعلق دن اڑھائی بجے شروع ہونے والا اہم اجلاس ہوا بھی ختم ہو گیا ہے۔ اجلاس کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روبوٹس کے لیے ہمارے کپڑے سینا مشکل، وہ اس کام سے ’گھبراتے‘ کیوں ہیں؟

خیبر پختونخوا میں مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل، مختلف علاقوں میں فلیش فلڈ اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری

آپریشن ’غضب للحق‘ جاری، پاکستان اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر اقدام کرےگا، وزیراعظم

ورلڈ اربن فورم: مریم نواز نے پنجاب پویلین کا افتتاح کردیا، ’اپنی چھت اپنا گھر‘ پروگرام پر شرکا کو بریفنگ

پنجاب کے ایم بی بی ایس نصاب میں بڑی تبدیلی، بچوں کی غذائیت کا مضمون لازمی شامل کرنے کا فیصلہ

ویڈیو

بجٹ 27-2026: ٹیکس غریبوں سے ہٹا کر امیروں پر لگایا جائے، پاکستانیوں کی رائے

کوئٹہ میں پہلی بار بکرا اب آن لائن بھی دستیاب، مگر کیسے؟

صدر ٹرمپ اکسانے کے باوجود پاکستان کے خلاف کوئی بات سننے کے لیے تیار نہیں، سابق سفارتکار اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا

قدم قدم سوئے حرم