امریکا میں عوامی مقامات پر فائرنگ کے واقعات اور ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ

بدھ 3 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا میں تعلیمی اداروں اور عوامی مقامات پر اچانک فائرنگ کے واقعات اور اس کے نتیجے میں جانی نقصان میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

امریکا میں فائرنگ سے ہلاکتوں کے واقعات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، فائرنگ کے مختلف واقعات میں اب تک بڑی تعداد میں افراد ہلاک جبکہ زخمی ہوچکے ہیں۔ ہلاکتوں میں اضافہ کس قدر زیادہ ہورہا ہے، اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ رواں سال کے پہلے 4 مہینوں میں فائرنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 97 ہو گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز کیلیفورنیا کے ایک چھوٹے موجاوی صحرائی کمیونٹی میں 4 افراد کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا، الاباما میں ایک 16 سالہ لڑکی کی سالگرہ پارٹی میں فائرنگ سے4 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہو گئے ۔

نیش وِل کے ایک ایلیمنٹری اسکول میں 6 افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا، ہلاک ہونے والے3 بچوں کی عمر 9سال تھی۔

اوکلاہوما کے دیہی علاقوں میں 7 افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں گولی مار کر ہلاک کیا گیا ہے۔

فائرنگ کے ان متواتر واقعات سے لگتا ہے کہ 2023 میں امریکا میں فائرنگ کے نتیجے میں عام شہریوں کی ہلاکتیں 100 سے اوپر جا سکتی ہیں۔

دی ایسوسی ایٹڈ پریس اور یو ایس اے ٹوڈے کے نارتھ ایسٹرن یونیورسٹی کے اشتراک سے قائم کردہ ڈیٹا بیس کے مطابق امریکا میں گزشتہ ہفتے کے آخر میں موجاوی کی ہلاکتیں اجتماعی قتل کا 19واں واقعہ تھا۔

موجاوی میں فائرنگ سے ہلاکتیں امریکا میں 19واں اجتماعی قتل تھا، ان واقعات میں 97 افراد ہلاک ہوئے جو 2009  کے ابتدائی 4 ماہ کی نسبت کہیں زیادہ ہیں، واضح رہے کہ 2009میں اپریل کے آخر تک 17 واقعات میں 93 افراد مارے گئے تھے۔

ڈیٹا بیس کے مطابق امریکا کے علاقے پارک لینڈ میں 2006ء میں 2851افراد فائرنگ کے مختلف واقعات میں ہلاک ہو ئے تھے۔

اب 2023ء کے صرف 4 مہینوں میں امریکا میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 97افراد ہلاک ہو ئے ہیں جس سے لگتا ہے کہ فائرنگ کے ایسے واقعات یوںہی  رونما ہوتے رہے تو یہ ہلاکتیں پورے سال میں 2006سے زیادہ ہو سکتی ہیں ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی