پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے برطانوی سیکریٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں پر پاک بھارت حالیہ کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مودی سن لیں سندھو میں پانی بہے گا یا خون، بلاول بھٹو زرداری
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے جمعے کے روز برطانوی سیکریٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی سے ملاقات کی، ملاقات میں پاک برطانیہ دوطرفہ تجارتی، سماجی اور ثقافتی تعلقات میں اضافے اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو ہوئی۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان پاک بھارت حالیہ کشیدگی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس سے قبل برطانوی سیکریٹری خارجہ نے وزارت خارجہ کا دورہ بھی کیا، جہاں انہوں نے وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی، اس موقع پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاک بھارت جنگ بندی میں کردار ادا کرنے پر برطانیہ کی تعریف کی۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت فیصلہ کرے، مذاکرات چاہتا ہے یا تباہی، بلاول بھٹو کا قومی اسمبلی میں خطاب
اسحاق ڈار نے برطانوی خارجہ سیکریٹری کو بتایا کہ بھارت نے پاکستان کی خودمختاری کے خلاف بلااشتعال جارحانہ اقدام اُٹھایا جوکہ بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ چارٹر اور بین المُلکی تعلقات کی اقدار کے خلاف تھا۔ جبکہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے چارٹر کی شق 51 کے تحت ایک محدود اور نپا تُلا جواب دیا جس میں سویلین آبادیوں کو بچانے کی پوری کوشش کی۔