فرنچ فٹبال کلب پیرس سینٹ جرمین نے لیونل میسی کو بغیر اجازت سعودی عرب جانے پر 2ہفتوں کے لیے معطل کر دیا۔
مایہ ناز فٹبالر اور ارجینٹینا کے کپتان لیونل میسی کو فرنچ کلب پی ایس جی نے بغیر اجازت سعودی عرب جانے پر 2 ہفتوں کے لیے معطل کر دیا۔ معطلی کے دوران میسی نہ کسی ٹریننگ سیشن میں حصہ لے سکیں گے اور نہ ہی کوئی میچ کھیل سکیں گے۔ میسی کو اس دوران کوئی پیسے بھی نہیں دیے جائیں گے۔
بی بی سی کے مطابق جرمن کلب نے معطلی کے حوالےسے اعتراض اٹھایا کہ کھلاڑی نے بغیر بتائے سعودی عرب کا دورہ کیا۔ کھلاڑی سعودی عرب کے لیے سیاحت کے ایمبیسڈر کے طور پر فرائض بھی انجام دے رہے ہیں۔ کھلاڑی کو اپنی نجی تجارتی سرگرمیوں کے لیے چھٹی کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق میسی کے سعودی عرب جانے سے ایک دن پہلے پیرس سینیٹ جرمین کو فرنچ لیگ میں لورینٹ کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر 3ایک سے شکست ہوئی تھی۔
’میسی نے کلب سے نجی کام کے لیے چھٹی مانگی تھی لیکن کلب نے انکار کر دیا تھا۔‘
یاد رہے لیونل میسی کا پی ایس جی سے 2021 میں دو سال کے لیے 4 کروڑ 10لاکھ ڈالر میں معاہدہ ہوا تھا۔ رواں سال گرمیوں کے سیزن میں یہ معاہدہ اختتام پذیر ہورہا ہے۔ دوسری جانب لیونل میسی کو سعودی فٹبال کلب الہلال سے ایک سال کے معاہدے کی آفر بھی آچکی ہے۔ سعودی کلب نے میسی کو 40 کروڑ یورو کی پیشکش کی ہے۔
ہسپانوی کلب بارسلونا کے وائس پریزیڈنٹ نے بھی مارچ میں اس بات کا دعویٰ کیا تھا کہ کلب میں واپسی کے لیے میسی سے بات چیت چل رہی ہے۔
ورلڈ کپ کے فاتح کپتان لیونل میسی نے 2سال کے دوران پی ایس جی کے لیے 71 میچ کھیلے جن میں سے 31 گول اسکور کیے اور 34 بار گول اسیسٹ کیے۔
I am happy to welcome #Messi and his family to Saudi to enjoy the magical tourist destinations and authentic experiences.
We welcome visitors from all around the world to experience a unique trip to Saudi Arabia and its hospitality. 🇸🇦#WelcomeMessi pic.twitter.com/QQGdnAqQ08
— Ahmed Al Khateeb أحمد الخطيب (@AhmedAlKhateeb) May 1, 2023
واضح رہے کہ سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے میسی کے سعودی عرب پہنچنے کے بعد پیر کے روز ان کی تصویروں کے ساتھ ٹویٹ کی اور میسی کو خوش آمدید کہا۔ سعودی عرب نے لیونل میسی کو سیاحت کا سفیرمقرر کر رکھا ہے۔