پاکستان کے معروف صحافی اور تجزیہ نگار نجم سیٹھی نے انکشاف کیا ہےکہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران عمران خان کو جنگی صورتحال پر بریفنگ کے علاوہ ان سے پی ٹی آئی سوشل میڈیا کے فوج مخالف بیانیہ روکنے کی درخواست کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت جنگ کے بعد کیا عمران خان کی رہائی کے امکانات بڑھ گئے ہیں؟
نجی ٹیلیویژن پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ رواں ماہ 6 مئی کو جب پاک بھارت کشیدگی جاری تھی، اڈیالہ جیل میں قید پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سے ایک اہم شخصیت نے ملاقات کی تھی۔

نجم سیٹھی کا دعویٰ ہے کہ اس ملاقات میں چیئرمین پی ٹی آئی کو ایسے بریفنگ دی گئی جیسے کسی وزیراعظم کو دی جاتی ہے۔ اس بریفنگ میں ان نہیں بتایا گیا کہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں کیا کچھ ہو چکا ہے اور کیا ہونے جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان بمقابلہ شہباز شریف: کس دور میں کتنی یونیورسٹیاں بنائی گئیں؟
سینیئر صحافی اور تجزیہ نگار نے دعویٰ کیا کہ اس ملاقات میں عمران خان سے کہا گیا ہے کہ اس وقت ہمیں اتحاد کی ضرورت ہے، مگر پی ٹی آئی کے نوجوان فوج کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
نجم سیٹھی کے مطابق عمران خان سے درخواست کی گئی کہ آپ بھی قومی یکجہتی کی ان کوششوں میں ساتھ دیں، اور آپ کے وہ لوگ جو بیرون ملک بیٹھ کر فوج پر تنقید کر رہے ہیں، انہیں اس سے روکا جائے۔














